Urdu News

شرد پوار کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی میٹنگ

شرد پوار کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی میٹنگ

شرد پوار کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی میٹنگ

نئی دہلی ، 22 جون (انڈیا نیرٹیو)

 بی جے پی کے خلاف تیسرے محاذ کی تشکیل کی قیاس آرائیوں کے درمیان شرد پوار کی دہلی میں رہائش گاہ پر آج حزب اختلاف کی جماعتوں کے متعدد رہنما جمع ہوئے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کے قائدین نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے بغیر نئے سیاسی اتحاد کے امکانات تلاش کرنے کے لیے دہلی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ میٹنگ میں تیسری محاذ کی تشکیل کے لیے صورت حال کو سازگار بنانے کے لئے ذہن سازی کی کوشش کی گئی۔

ترنمول کانگریس کے قومی نائب صدر یشونت سنہا ، راشٹریہ لوک دل کے جینت چودھری ، سی پی آئی کے رکن پارلیمنٹ بنئے وشوام،نیشنل کانفرنس کے عمرعبداللہ نے پوارسے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ان کے علاوہ راجیہ سبھا کے سابق ممبر پارلیمنٹ جاوید اختر،این سی پی کی وندنا چوہان ، سماج وادی پارٹی کے گھنشیام تیواری ، سی پی آئی (ایم) کے رہنما نیلوتپل بسو سمیت متعدد رہنما بھی شامل ہوئے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے پوار کی رہائش گاہ پہنچنے والے سی پی آئی کے رہنما بوائے وشواس نے مرکزی حکومت پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ  منافرت پھیلانے میں مصروف حکومت کے خلاف تمام سیکولر اور جمہوری قوتوں کا یہ ایک پلیٹ فارم ہے۔ شرد پوار کی زیرقیادت اس میٹنگ میں موجودہ سیاسی صورت حال کے ساتھ ساتھ آئندہ پارلیمنٹ اجلاس سمیت دیگر بہت سے اہم امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح ہو کہ  بی جے پی کے خلاف تیسرے محاذ کی تشکیل کی قیاس آرائیوں کے درمیان شرد پوار کی دہلی میں رہائش گاہ پر آج حزب اختلاف کی جماعتوں کے متعدد رہنما جمع ہوئے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کے قائدین نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے بغیر نئے سیاسی اتحاد کے امکانات تلاش کرنے کے لیے دہلی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ حالاں کہ یہ ابھی صرف قیاس آرائی ہے۔

Recommended