Urdu News

ہند۔پاک سرحد پر ٹیٹوال میں میگا افطار، فوج کے سینئر افسران کی مسلمانوں کے ساتھ نماز میں شرکت

ہند۔پاک سرحد پر ٹیٹوال میں میگا افطار

سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا، ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستان ہمارا۔ ہندو مسلم بھائی چارے کو ایک بار پھر سے سلام

بھارتی فوج کی شکتی وجے بریگیڈ، کشمیری پنڈتوں اور سکھوں کی جانب سے ہند پاک سرحد پر کرناہ کے ٹیٹوال میں مسلمان بھائیوں کے لیے ایک میگا افطار کا اہتمام کیا گیا۔  افطار پارٹی میں میجر جنرل ابھیجیت ایس پینڈھارکر، وائی ایس ایم، جی او سی وجر ڈویڑن نے شرکت کی۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل ابھیجیت ایس پینڈھارکر نے کرناہ کے لوگوں کو رمضان کی مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ جموں و کشمیر میں ترقی کا آغاز کرتے ہوئے امن و سکون قائم ہوگا۔ انہوں نے لوگوں کو بھارتی فوج کی طرف سے مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔

افطار میں پانچ سو سے زائد افراد نے شرکت کی جس کے بعد ملک میں تمام اہل وطن کی سلامتی، خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت کے لیے دعا کی گئی۔ اس دوران فوج کے تمام افسران جو تقریب پر موجود تھے۔ مسلمان بھائیوں کے ساتھ نماز بھی ادا کی، جو اس بات کی عکاسی ہے کہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا، ہم بلبلیں ہیں اسکی یہ گلستان ہمارا۔۔۔

افطار سے پہلے شان ٹیٹوال اسٹیڈیم میں "کنسرٹ فار پیس" تھیم کے ساتھ صوفی شام کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف صوفی گلوکار وقار خان (جو کرناہ کے گاؤں چننی پورہ سے تعلق رکھنے والے ہیں) نے ہجوم کو امیر صوفی سے مسحور کیا۔  اس کے علاوہ مقامی بینڈ ’شائننگ کرناہ‘ اور چھوٹے بچوں نے بھی صوفی گیت اور نعتیں پیش کیں۔  ٹیٹوال کے مولوی اخلاق نے قرآن پاک کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور بہتر انسان بننے کے لیے ان پر عمل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ 

انہوں نے ہندوستانی ہونے پر فخر کرنے پر بھی زور دیا کیونکہ یہ دنیا کی واحد قوم ہے جہاں تمام مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے اور پرامن بقائے باہمی کے ساتھ رہتے ہیں۔ شرکاء  کو جنرل پینڈھارکر اور شہری معاشرے کی سرکردہ شخصیات نے مبارکباد دی۔ اس موقع پر کرناہ کے ممتاز شہری سول سوسائٹی کے ارکان نے تمام کرناہیوں کی جانب سے جنرل پندھرکر کو یادگاری نشان اور تحائف پیش کیے۔

Recommended