Urdu News

پنجاب نیشنل بینک سے فراڈ کا ملزم مفرور میہول چوکسی گرفتار

پنجاب نیشنل بینک سے فراڈکاملزم مفرور میہول چوکسی

روسیﺅ، 27 مئی (انڈیا نیرٹیو)

پنجاب نیشنل بینک سے فراڈکاملزم مفرور میہول چوکسی کوڈومینیکا سے گرفتار کرلیاگیا ہے وہ وسطی امریکی ملک انٹیگوا سے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔ ابھی اسے اینٹیگوا لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ میہول کی گرفتاری ڈومینیکا کے فوجداری تحقیقات کے محکمہ نے کیاہے می۔میہول چوکسی پی این بی کا ملزم ہے، جن کے خلاف انٹرپول نے بھی ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا ہے۔ 

معلومات کے مطابق میہول چوکسی انٹیگواکا شہری ہے۔ اسے یہاں کے تمام حقوق دستیاب ہیں۔ اینٹیگوا ایک کیریبین ملک ہے۔اینٹیگوا کے پی ایم او کے مطابق ہم نے ڈومینیکا میں غیر قانونی طورپر داخل ہونے کے لیے اسے گرفتار کیاہے۔اسے براہ راست ہندوستان کے حوالے کرنے پربات چل رہی ہے ۔

اینٹیگوا وزیر اعظم دفتر کے چیف لیونیل ہارسٹ نے کہا ہے کہ میہول چوکسی کے ڈومینیکا میں پکڑے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے، اسے اینٹیگوا کے بجائے ہندوستان سرکار کوسپردکیاجائے گا۔

پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ فراڈکے الزام میں میہول چوکسی اور اس کے بھتیجے نیرو مودی پر مبینہ طور پر پنجاب نیشنل بینک(PNB) کے ساتھ13,500 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ یادرہے کہ نیرو مودی فی الحال لندن کی ایک جیل میں بند ہے۔ سی بی آئی دونوں کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح ہو کہ پنجاب نیشنل بینک سے فراڈکاملزم مفرور میہول چوکسی کوڈومینیکا سے گرفتار کرلیاگیا ہے وہ وسطی امریکی ملک انٹیگوا سے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔ ابھی اسے اینٹیگوا لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ میہول کی گرفتاری ڈومینیکا کے فوجداری تحقیقات کے محکمہ نے کیاہے می۔میہول چوکسی پی این بی کا ملزم ہے، جن کے خلاف انٹرپول نے بھی ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا ہے۔ 

معلومات کے مطابق میہول چوکسی انٹیگواکا شہری ہے۔ اسے یہاں کے تمام حقوق دستیاب ہیں۔ اینٹیگوا ایک کیریبین ملک ہے۔اینٹیگوا کے پی ایم او کے مطابق ہم نے ڈومینیکا میں غیر قانونی طورپر داخل ہونے کے لیے اسے گرفتار کیاہے۔اسے براہ راست ہندوستان کے حوالے کرنے پربات چل رہی ہے ۔

اینٹیگوا وزیر اعظم دفتر کے چیف لیونیل ہارسٹ نے کہا ہے کہ میہول چوکسی کے ڈومینیکا میں پکڑے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے، اسے اینٹیگوا کے بجائے ہندوستان سرکار کوسپردکیاجائے گا۔

پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ فراڈکے الزام میںمیہول چوکسی اور اس کے بھتیجے نیرو مودی پر مبینہ طور پر پنجاب نیشنل بینک(PNB) کے ساتھ13,500 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ یادرہے کہ نیرو مودی فی الحال لندن کی ایک جیل میں بند ہے۔ سی بی آئی دونوں کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔

ڈومینیکا ہیرا تاجر چوکسی کو حوالے کرنے کے لیے تیار

چوکسی جنوری 2018 کے پہلے ہفتے میں ہندوستان سے فرار ہوگیاتھا

اینٹیگوا سے مفرور ڈومینیکا میں گرفتارنیرو مودی کے ماموں اور پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) گھوٹالہ کا ماسٹر مائنڈ مفرور ہیرا تاجر میہول چوکسی کو حوالے کرنے پرڈومینیکا راضی ہوگیاہے۔ چوکسی مفرور ہونے کے بعد ڈومینیکا پہنچا تھا ، جہاں وہ پکڑا گیا ہے۔انٹرپول نے چوکسی کے خلاف ' یلو نوٹس ' جاری کیا تھا۔قابل ذکرہے کہ13,500 کروڑ روپئے کے پی این بی گھوٹالہ میں میہول چوکسی شریک ملزم ہے۔ 

موصولہ اطلاع کے مطابق ، مفرور ہیرا تاجر چوکسی بوٹ کے ذریعہ ڈومینیکا پہنچا تھا۔ چوکسی اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے اور وہ انٹیگواکی رائل پولیس فورس کے حوالے کرنے کے درپے ہے۔ انٹیگوا کے وزیر اعظم کے مطابق ، میہول چوکسی کو ہندوستان کے حوالے کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، انٹیگوا نے چوکسی کو واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، جب کہ ڈومینیکا نے اسے ہندوستان کے حوالے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس طرح سے ، اب چوکسی کے ہندوستان آنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔

Recommended