Urdu News

وزیراعظم سمیت اراکین پارلیمنٹ نے شہیدوں کو پیش کی خراج عقیدت

وزیراعظم سمیت اراکین پارلیمنٹ نے شہیدوں کو پیش کی خراج عقیدت

وزیراعظم سمیت اراکین پارلیمنٹ نے شہیدوں کو پیش کی خراج عقیدت

نئی دہلی،14دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

نائب صدرجمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا کی قیادت میں آج قوم نے13دسمبر2001کو دہشت گردانہ حملے سے پارلیمنٹ کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے جان کی قربانی پیش کرنے والے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کی۔

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ، وزیردفاع راجناتھ سنگھ،مرکزی سماجی انصاف کے وزیر تھاور چند گہلوت، راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہرونش سمیت

کئی مرکزی وزرا اور اراکین پارلیمنٹ نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ ملک پارلیمنٹ پر بزدلانہ حملے کو کبھی فراموش نہیں کرے گا اور اس کی حفاظت کرنے والے شہدا کا ہمیشہ مقروض رہے گا

اتوار کے روز ایک ٹوئٹ پیغام میں پی ایم مودی نے کہا ”ہم سال 2001 میں اپنی پارلیمنٹ پر حملے کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ہمیں ان شہدا کی بہادری یاد ہے جنہوں نے پارلیمنٹ کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کردیں۔ ملک ہمیشہ ان کا ممنون رہے گا۔“

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ”2001 میں جمہوریت کے مندر پارلیمنٹ پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان نچھاور کرنے والے ہندوستان کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ممنون قوم اس قربانی کا ہمیشہ مقروض رہے گا“۔قابل ذکر ہے کہ 2001 میں اسی دن پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں لشکر طیبہ اور جیش محمد کے دہشت گردوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا۔

اس حملے میں دہلی پولیس اور پارلیمنٹ کے سیکورٹی اہلکار اور ایک باغبان سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے بہادری اور تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچوں دہشت گردوں کا ڈھیر کردیا تھا۔

Recommended