Urdu News

کشمیر میں محکمہ موسمیات نے کی بارش اور برف باری کی پیشن گوئی

کشمیر میں محکمہ موسمیات نے کی بارش اور برف باری کی پیشن گوئی

کشمیر میں محکمہ موسمیات نے کی بارش اور برف باری کی پیشن گوئی

سری نگر، 03 ڈسمبر( انڈیا نیرٹیو)

Meteorological Department forecasts rain and snowfall in Kashmir

کشمیر میں پچھلے ایک ہفتے سے جاری خشک موسم کی وجہ سے جہاں بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں وہی محکمہ موسمیات نے برفباری کے ایک اور مرحلے کی پیشین گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 04 اور 05 دسمبر کی درمیانی رات سے کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری ہوسکتی ہے۔

اس دوران متعلقہ محکمہ کی انتھک کوششوں کی وجہ سے شوپیاں کو ضلع پونچھ اور راجوری سے ملانے والے مغل روڈ پر ایک ہفتے سے زیادہ وقفے کے بعد بدھ کو ایک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کےلیے بحال کیا گیا ہے۔

جب کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ اور سری نگر لداخ شاہراہ ایک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لیےپہلے ہی کھل چکی ہے ۔

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق جمعرات کو موسم خشک رہے گا تاہم جمعہ کی شام کو وادی کشمیر اور زوجیلا درے پر ہلکے درجے کی برف باری متوقع ہے۔

ہلکی برف باری کا یہ سلسلہ 5 دسمبر کو بھی جاری رہ سکتا ہے۔جس کی وجہ سے سری نگر لداخ شاہراہ بند ہو سکتی ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے ساتھ ہی صوبائی انتظامیہ نے حرکت میں آکر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے تیاری کر لی ہے۔

Recommended