Urdu News

جیتن کی زبان کاٹنے پر 11 لاکھ انعام، بی جے پی نے کہا، مانجھی بدل لیں اپنا مذہب

جیتن کی زبان کاٹنے پر 11 لاکھ انعام، بی جے پی نے کہا، مانجھی بدل لیں اپنا مذہب

پٹنہ، 21 دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

سابق وزیر اعلیٰ اور ہم کے قومی صدر جیتن رام مانجھی کے ایک بیان سے بہار کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ہر روز بی جے پی لیڈر کوئی نہ کوئی بڑا بیان دے رہے ہیں۔ اسی ضمن میں پیر کے روز بی جے پی کے سینئر لیڈر گجیندر جھا نے کہا ہے کہ جو بھی مانجھی کی زبان کاٹ کر برہمن کے بیٹے کو لا کر دیں گے میں انہیں 11 لاکھ کا انعام دوں گا۔ادھر ہم کے ترجمان ڈاکٹر دانش رضوان نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے ماں کا دودھ پیا ہے تو مانجھی کی زبان کاٹ کر دکھائیں۔

جیتن رام مانجھی پاگل ہو چکے ہیں: گجیندر جھا

بی جے پی لیڈر گجیندر جھا نے کہا کہ بہار کے سابق وزیر اعلی اور ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی صدر جیتن رام مانجھی وقتاً فوقتاً حد سے گزر کر ہندو تہذیب کو گالی دیتے رہتے ہیں، توہین کرتے رہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ جیتن رام مانجھی پاگل ہو گئے ہیں۔ وہ ایسی غلطی بار بار کر رہے ہیں۔ ایسی صورت حال میں یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ منظم طریقے سے تیاری کر کے ہندو سناتن دھرم پر حملہ کر رہے ہیں۔ مزاق اڑارہے ہیں۔

' ایک پرشورام تمہارے پورے غرور کو مٹی میں ملانے کے لیے کافی ہے '

گجیندر جھا نے کہا کہ اگر ان کا ہندو مذہب میں یقین نہیں ہے تو وہ اپنا مذہب تبدیل کر لیں،کس نے روکا ہے۔ ہندوستان تو تمام مذہب کو ماننے والا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس بار مانجھی نے وقار کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ وہ بھی برہمن ذات کے اوپر جو دنیا کا سب سے بہترین کہا جاتا ہے۔ انہوں نے برہمنوں کے لئے جو لفظ استعمال کئے ہیں وہ بولنے کے قابل بھی نہیں ہے۔ یہ پستی کی بلندی ہے۔ ایسے میں انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ کو متنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنا رویہ بدلیں، نہیں تو ایک پرشورام ہی کافی ہے آپ کے پورے غرور کو مٹی میں ملانے کے لیے۔

بی جے پی اپنے لیڈروں کو سنبھالیں، نہیں نتائج برے ہوں گے: ڈاکٹر دانش

ادھر بی جے پی رہنما گجیندر جھاسمیت دیگر لیڈروں کے بیان پر ہم ترجمان ڈاکٹر دانش رضوان نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے ماں کا دودھ پیا ہے تو مانجھی کی زبان کاٹ کے دکھائیں۔ ساتھ ہی دانش رضوان نے کہا کہ بی جے پی اپنے لیڈروں کو سنبھالیں۔ نہیں تو نتائج برے ہوں گے۔ جب مانجھی جی نے افسوس کا اظہار کردیا تو اس معاملے کو بڑھانا درست نہیں۔

Recommended