قومی

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے بھونیشور اور رورکیلا کے درمیان روزانہ کی پرواز کا افتتاح کیا

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے بھونیشور اور رورکیلا کے درمیان روزانہ کی پرواز کا افتتاح کیا

یہ آنے والے ہاکی ورلڈ کپ کے دوران بھونیشور اور رورکیلا کے درمیان ایک اہم لنک کے طور پر کام کرے گی

شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوتیرادتیہ سندھیا نے شہری ہوابازی کی وزارت کے وزیر مملکت جنرل ڈاکٹر وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) کے ساتھ آج شہری ہوابازی کی وزارت، حکومت ہند کی آر سی ایس اڑان اسکیم کے تحت بھونیشور اور رورکیلا کے درمیان ایک یومیہ پرواز کا افتتاح کیا۔

اس نئے روٹ پرپرواز چلائے جانے  سے  علاقائی  کنکٹی وٹی  میں اضافہ ہوگا اور اس سے ان شہروں کے درمیان تجارت، کامرس  اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ یہ پرواز درج ذیل شیڈول کے مطابق 7 جنوری 2023 سے ہفتے میں ساتوں  دن چلائی جائے گی۔

کہاں سے

کہاں تک

روانگی

آمد

فریکوینسی

بھونیشور

روورکیلا

1455

1550

روازانہ

روورکیلا

بھونیشور

1615

1710

روازانہ

اپنے افتتاحی خطاب میں شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے دونوں شہروں کے باشندوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ آٹھ سالوں میں ہندوستانی شہری ہوابازی میں بے مثال ترقی ہوئی ہے۔ 2014 تک ملک میں صرف 74 ہوائی اڈے تھے، آج ہیلی پورٹ اور واٹر ایروڈرومز سمیت یہ تعداد بڑھ کر 148 ہو گئی ہے جو آٹھ سالوں میں 100 فیصد اضافہ ہے۔

یہ پرواز 7 جنوری 2023 سے شروع ہو رہی ہے اور ہفتے میں ساتوں  دن چلائی جائے گی

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ عالمی وباسے پہلے ایک ریکارڈ قائم کیا گیا تھا کہ ایک ہی دن میں چار لاکھ 20 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔ اب وہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور ایک ہی  دن میں چار لاکھ پچاس ہزار مسافر سفر کرتے  ہیں۔ دسمبر 2022 میں، مہینے کے ہر دن چار لاکھ سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا۔

اوڈیشہ کے ان شہروں میں منعقد ہونے والے آئندہ ہاکی ورلڈ کپ کے تناظر میں وزیر  موصوف نے کہا کہ پہلے کالنگا اسٹیڈیم بھونیشور سے برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم رورکیلا کے درمیان سفر کا وقت نو گھنٹے ہوتا تھا جو اب گھٹ کر  پرواز کے ذریعے  ایک گھنٹہ دس منٹ رہ جائے گا۔

شہری ہوا بازی کی وزارت کے وزیر مملکت ، جنرل ڈاکٹر وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) نے شہروں کے باشندوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شہری ہوا بازی میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ یہ نئی کنکٹی وٹی  خطے کی ترقی میں اہم رول  ادا کرے گی۔

افتتاح  کے موقع پر تعلیم  اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری  کے وزیر جناب    دھرمیندر پردھان،  لوک سبھا  کی رکن پرلیمنٹ محترمہ اپراجیتا سارنگی، لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب  جوال اورام، حکومت اوڈیشہ کی وزیر مھترمہ تکمی  ساہو، حکومت اڈیشہ کے وزیر جناب اشوک چندر پانڈا،  بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ   شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیو بنسل، اے اے آئی کے چیئرمین جناب سنجیو کمار، شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری جناب   اسنگبا چوبا اے او، جے ایس، اے آئی اے ایچ ایل کےسی ایم  ڈی جناب  وکرم دیو دت اور   الائنس ایئر کے سی ای او جناب  ونیت سود بھی  اس موقع  پر موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago