Urdu News

بجلی کے وزیر آر کے سنگھ نے بہار میں این ٹی پی سی کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

بجلی کے وزیر آر کے سنگھ نے بہار میں این ٹی پی سی کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

بجلی کے وزیر آر کے سنگھ نے بہار میں این ٹی پی سی کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
ان پروجیکٹوں میں چورئی، سارتھووا، بدورا اور بہادرپور میں کمیونیٹی مراکز کی تعمیر، کوری، بسوری، مدنپور اور نرونی میں چھٹ گھاٹوں کی تعمیر، بھٹولی اور نوادہ بین میں حفظان صحت مراکز کی تعمیر اور ساری پور، ٹریکول، پانڈے پور، موہن پور ٹولہ، مساد، کلیانپور اور اچری میں آر او پلانٹس کی تنصیب شامل ہیں
این ٹی پی سی ایک آئی ٹی آئی بنارہا ہے اور ایمس بہار میں ایک وارڈ تعمیر کررہا ہے جس سے بہار کے لوگوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ حاصل ہوگا: جناب آر کے سنگھ

بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز ہنرمندی کےفروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے آج بہار میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں اور سہولتوں کا افتتاح کیا۔  ملک کی سب سے بڑی بجلی  کی پیداوار کرنے والی کمپنی  این ٹی پی سی ایک ذمہ دار کارپوریٹ کے طور پر بہار کے لوگوں کے فائدے کیلئے ایک بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرکے اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو نبھا رہی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سنگھ ریاست بہار کی ترقی کی راہ میں ان کے تعاون کیلئے این ٹی پی سی ، آر ای سی اور پاور گرڈ کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیاں جو کہ دنیا میں سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہیں، بجلی کی وزارت سے تعلق رکھتی ہیں، یہ کمپنیاں سب سے زیادہ پیشہ ور اور باصلاحیت کمپنیوں میں سے ایک ہیں۔ سرکاری سیکٹر کی بجلی کی کمپنیاں اپنی مثالی کارکردگی کیلئے مشہور ومعروف ہیں۔ یہ کمپنیاں سماج کی ترقی کیلئے کام کرنے پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔ ان کمپنیوں کا کام ملک بھر کے گاؤں تک پھیلی ہوئی ہیں۔ ان کمپنیوں نے وبا کے دوران وسیع تعاون کیا ہے اور اپنے ورکروں کا پورا خیال رکھا ہے۔ مزید برآں این ٹی پی سی ایک آئی ٹی آئی کی تعمیر کررہا ہے اور بہار کے ایمس میں ایک وارڈ بھی تعمیرکررہی ہے جس سے بہار کے لوگوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ حاصل ہوگا۔ این ٹی پی سی نے ریاست میں 6150 میگاواٹ بجلی پیداوار کرنے کی صلاحیت کو نصب کرکے بہار کی ترقی میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ علاوہ ازیں 3800 میگاواٹ بجلی پیداوار کرنے کی صلاحیت پائپ لائن میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں نے ہندوستان کو اس کے طول وعرض سے باہم جوڑ دیا ہے۔ بجلی کی سرکاری کمپنیوں کی کوششوں نے ہندوستان کو فاضل بجلی رکھنے والا ملک بنادیا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں تقریباً 1.25 لاکھ میگاواٹ بجلی پیداوار کی صلاحیت کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ اپنے وزیراعظم کی قیادت میں ہم  نے بجلی کے سیکٹر میں ایک انقلاب لادیا ہے۔ ہر ہندوستانی کے گھر میں بجلی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ہدف کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

افتتاحی تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے آر ای ڈی (ای آر آئی)، این ٹی پی سی جناب اسیت کمار مکھرجی نے کہا کہ ہم اپنی سماجی ذمہ داریوں کے تئیں عہد بند ہیں۔ ہم بہار کے لوگوں کے تئیں اپنے عہد کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ریاست میں چھ پروجیکٹوں کے ساتھ ہم ریاست کی بجلی کی ضرورتوں میں تعاون کرکے بیحد خوش ہیں۔ ہم بہار میں ہر ایک شہری کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کیلئے مسلسل کام کررہے ہیں۔

ان پروجیکٹوں میں چورئی، سارتھووا، بدورا اور بہادرپور میں کمیونیٹی مراکز کی تعمیر، کوری، بسوری، مدنپور اور نرونی میں چھٹ گھاٹوں کی تعمیر، بھٹولی اور نوادہ بین میں حفظان صحت مراکز کی تعمیر اور ساری پور، ٹریکول، پانڈے پور، موہن پور ٹولہ، مساد، کلیانپور اور اچری میں آر او پلانٹس کی تنصیب شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب میں اجیاؤں اور سندیش اسمبلی حلقوں کے مقامی نمائندوں کے علاوہ وزارت بجلی، بجلی کی وزارت کے تحت مختلف سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں کے سینئر افسران اور این ٹی پی سی کے افسران نے شرکت کی۔

بہار میں 62910 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی تنصیب شدہ کُل صلاحیت میں سے این ٹی پی سی کے پاس فی الحال 6150 میگاواٹ ہے۔ علاوہ ازیں 3800 میگاواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت پائپ لائن میں ہے۔

62.9 گیگاواٹ بجلی کی پیداوار کی کُل صلاحیت کے ساتھ این ٹی پی سی گروپ کے پاس 70 بجلی گھر ہیں۔ ان میں 24 کوئلہ سے چلنے والے بجلی گھر، 7گیس/لکوڈ ایندھن سے چلنے والے بجلی گھر ، ایک پن بجلی گھر، 13 قابل تجدید توانائی سے چلنے والے بجلی  گھر ہیں جبکہ 25 ذیلی اور مشترکہ ملکیت کے بجلی گھر ہیں۔ گروپ کے پاس 20 گیگاواٹ کی صلاحیت سے زیادہ بجلی کی پیداواری صلاحیت زیر تعمیر ہے جس میں پانچ گیگاواٹ بجلی کی پیداوار قابل تجدید توانائی پر مشتمل ہے۔

Recommended