Urdu News

وزیر جناب پرہلاد جوشی نے تھرمل پاور پلانٹوں کو ریکارڈ 22 لاکھ ٹن کے بقدر کوئلہ فراہم کرانے کے لئے کوئلہ کمپنیوں کی ستائش کی

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے ‘‘بھارت کے لیے اہم معدنیات’’ کی فہرست کا اجراء کیا

 نئی دہلی، 30اکتوبر 2021:

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے 28اکتوبر 2021 ، بروز جمعرات، تھرمل پاور پلانٹوں کو 22 لاکھ ٹن کے بقدر کوئلہ بہم پہنچانے  کی ،وزارت کوئلہ کی غیر معمولی حصولیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔

ایک ٹوئیٹ میں، وزیر موصوف نے کہا کہ مذکورہ بالا مقدار میں سے 18 لاکھ ٹن کے بقدر کوئلہ، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی جانب سے حاصل ہوا ہے۔ اس کارمانے کے لئے تمام کوئلہ کمپنیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، وزیر جناب جوشی نے ان سے کوئلہ پیداواریت اور خریداری میں اضافہ کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

Recommended