وزارت ثقافت نے کووڈ-19 کے وبائی دور میں   ثقافتی سرگرمیوں کے لیے رعایت فراہم کرتے ہوئے ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کو لے کر ہدایت جاری کی۔

وزارت داخلہ کے  ان لاک 5.0 کے رہنما اصولوں کی بنیاد پر تخلیقی صنعت کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے موزوں مشوروں اور کافی غوروخوض کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کے تعلق سے ایس او پی جاری کیا ہے، تاکہ کووڈ-19 کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ان رہنما خطوط میں تھیٹر اور کارکردگی کی جگہوں کے انتظام کے ساتھ ساتھ تفریحی / تخلیقی کام کرنے والی ایجنسیاں، فنکار اور عملہ یا کوئی دوسرا افراد جو آڈیٹوریا کی ملازمت کرتا ہے یا کسی بھی کھلی / بند کارکردگی کی جگہوں پر اداکار اور ملازمین گرین رومز کے منتظم، اسٹیج کا نظٓم سنبھالنے والے، لباس اور میک اپ ٹرائلز ، پنڈال کی صفائی ستھرائی سمیت اسٹیج ، اوپن ایریا سیٹنگ وغیرہ کے لئے جامع رہنما خطوط شامل ہیں۔

یہ واضح کیا گیا ہے کہ کنٹینمنٹ زون کے اندر ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی عائد رہے گی۔ مزید برآں ریاستیں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتیں زمینی حقائق کی بنیاد پراضافی اقدامات کی تجویز پر غور کرسکتی ہیں۔

کووڈ-19 مینجمنٹ کے لئے قومی ہدایت نامہ اور وزارت داخلہ امور، وزارت صحت و خاندانی بہبود ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں وغیرہ کی طرف سے جاری کردہ متعلقہ رہنما خطوط پر تمام سرگرمیوں اور کاروائیوں کے دوران سختی سے عمل کیا جائے گا۔

یہ رہنما خطوط فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے  اور اگلے احکامات تک نافذ العمل رہیں گے۔

کووڈ-19 جیسے وبائی امراض نے پوری دنیا کی ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے۔ تاہم ثقافتی سرگرمیاں آہستہ آہستہ دوبارہ شروع کی جارہی ہیں، تاکہ  ثقافتی خدمات فراہم کرنے والے ان افراد اور ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ ایسی خدمات کے صارفین کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ یہ ضروری ہے کہ ہندوستان میں ان ثقافتی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے جامع ہدایات مرتب کی جائیں۔

ان لاک کے تعلق سے وزارت داخلہ کی طرف سے وقتا فوقتا رہنما اصول جاری کیے جاتے ہیں اور جو مرکزی حکومت اور دیگر اداروں پر نافذ ہوتے ہیں اور جو متعلقہ شہروں / ریاستوں میں کنٹینمنٹ زون کے نوٹیفکیشن کے تحت ہوتا ہے۔ 30 اگست2020 کی ان لاک 4 گائڈلان کے مطابق سماجی / تعلیمی / کھیل / تفریحی / ثقافتی / کھیلوں اور مذہبی افعال اور دیگر اجتماعات، جن میں 21 ستمبر 2020 سے نفاذ زون کے باہر 100 افراد کی زیادہ سے زیادہ حدیں ہیں ، کی آزادی دے دی گئی ہے۔ تمام کووڈ-19 پروٹوکول جیسے کہ سماجی دوری ، صفائی ستھرائی وغیرہ کی پیروی سے مشروط ہیں۔

ان لاک ہدایت نامہ 5.0، 30 ستمبر 2020 کو وزارت داخلہ کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے اور فی الحال نافذ العمل ہے۔ ثقافتی پروگراموں/ [پیرا 1 (vii)] کے سلسلے میں ان رہنما اصولوں کا ضروری حصہ ذیل میں دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔

سماجی / اکیڈمک / کھیل / تفریح / ثقافتی / مذہبی / سیاسی فرائض اور دیگر اجتماعات کو صرف کنٹینمنٹ زون کے باہر کرنے کی 100 افراد کی زیادہ سے زیادہ حد کی اجازت ہے۔  کنٹینمنٹ زون سے باہر 15 اکتوبر  2020 کے بعد ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے لیے درج ذیل شرائط ہیں۔

a.  بند جگہوں پر اس طرح کے پروگراموں کے لیے50 فیصد سیٹیں ہی پُر کی جائیں گی۔ اس کے لیے 200 افراد  کی سیلنگ ہے۔ چہرے پر ماسک پہننا ، معاشرتی دوری برقرار رکھنا ، تھرمل اسکیننگ کی فراہمی اور ہینڈ واش یا سینی ٹائزر کا استعمال لازمی ہوگا۔

b.  جگہ کی سہولت اور اس کے  حجم کو مدنظر رکھتے ہوئے اور معاشرتی دوری پر  سختی سے عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ چہرے پر ماسک پہننا لازمی ہے ، تھرمل اسکیننگ اور ہینڈ واش یا سینی ٹائزر کی فراہمی بھی ضروری ہے۔

ریاستیں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتیں اس طرح کے اجتماعات کو باقاعدہ بنانے اور اس کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے تفصیلی ہدایات  جاری کریں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…