Urdu News

وزارت خزانہ نے 14ریاستوں کوریونیو خسارے کی گرانٹ کی آٹھویں قسط جاری کی

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن

مرکزی وزارت خزانہ نے پیر کے روز 14 ریاستوں کو 7183.42 کروڑ روپے کے ریونیو خسارے کی گرانٹ کی آٹھویں ماہانہ قسط جاری کی۔ یہ قسط 15ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے نے ریاستوں کو جاری کی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق، 15 ویں مالیاتی کمیشن نے مالی سال 2022-23 کے لیے 14 ریاستوں کو ریونیو خسارہ گرانٹ (پی ڈی آر ڈی) کے طور پر کل 86201 کروڑ روپے کی سفارش کی ہے۔ دراصل14 ریاستوں کو ریونیو کھاتوں میں فرق کو پورا کرنے کے لیے مالیاتی کمیشنوں کی سفارشات کے مطابق  ریاستوں کو آئین کے آرٹیکل 275کے تحت (ریونیو خسارے کی گرانٹ) جاری کی جاتی  ہے۔

پوری رقم 14 ریاستوں کو 12 مساوی ماہانہ اقساط میں جاری کی جانی ہے۔ وزارت نے اسی سلسلے میں یہ آٹھویں ماہانہ قسط 14 ریاستوں کو جاری کی ہے۔ نومبر کے مہینے کے لیے آٹھویں ماہانہ قسط کے جاری ہونے کے ساتھہی  مالی سال 2022-23 میں ریاستوں کو جاری کردہ ریونیو خسارے کی گرانٹ کی کل رقم بڑھ کر 57467.33 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔

کمیشن کی سفارش کے مطابقپی ڈی آر ڈی گرانٹ حاصل کرنے والی 14ریاستوں میں آندھرا پردیش، آسام، ہماچل پردیش، کیرالہ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، راجستھان، سکم، تریپورہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال شامل ہیں۔ ان ریاستوں کو مالی سال 2020-21 سے مالی سال 2025-26 کی مدت کے لیے ریونیو خسارہ گرانٹ جاری کیا جانا ہے۔

Recommended