ماہیگیری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا 75 صنعتوں کے کنکلیو اور 75 دیسی مویشی نسلوں کی نمائش میں مہمان خصوصی ہوں گے اور افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ یہ کنکلیو کل نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ مذکورہ وزارت میں وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مورگن اور وزارت میں وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان اس پروگرام میں اعزازی مہمان ہوں گے اور شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔
آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طو پر مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ سی آئی آئی کے اشتراک سے اس کنکلیو کا اہتمام کررہا ہے جس میں خاص توجہ ڈیری اور پولٹری کسانوں،اختراعی صنعتکاروں اس کے علاوہ ہر قسم کے جانوروں کی 75 بہترین دیسی نسلوں کی ایک ڈیجیٹل نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
کنکلیو میں کانفرنس کے تین تکنیکی موضوعاتی اجلاس ہوں گے۔ جانوروں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور ان کی صحت کا موضوع، ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹ سے جوڑنے کا موضوع اور اختراع اور ٹیکنالوجی ۔ جن باتوں پر توجہ مرکوز رہے گی ان میں خاص رجحانات، مواقع کی تلاش اور ڈیری اور پولٹری شعبے کے لئے ایک واضح نقش راہ تیار کرنا شامل ہے، تاکہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔ اجلاس میں ڈیری اور پولٹری کے سیکٹروں میں کایا پلٹ لانے کے لئے اختراعی اور بہترین طور طریقوں پر بات کی جائے گی۔
کنکلیو میں ڈیجیٹل نمائش میں 75 بہترین دیسی مویشی نسلوں کی نمائش کی جائے گی اور ڈیری اور پولٹری کسانوں کی حصولیابیوں کے بارے میں بتایا جائے گا اور ایف پی اوز، اختراعی صنعتکاروں اور اسٹارٹ اپس کی کامیابی کے سفر کا اجاگر کیا جائے گا۔