ریلوے کی وزارت نے زونل ریلوے کو اسٹیشنوں پر موجود آرام گاہوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ ایسا کرتے ہوئے انھیں حکومت کی طرف سے جاری کردہ کووڈ-19 سے متعلق پروٹوکول اور مقامی حالات کا خیال رکھنا ہوگا۔ ریلوے بورڈ نے پہلے ہی ریٹائرنگ رومز (آرام گاہوں) ، ریلیاتری نیواس اور ہوٹلوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے رکھی ہے جو آئی آر سی ٹی سی کے زیر انتظام ہیں (بذریعہ ریلوے بورڈ لیٹر نمبر 2020/catering/600/01/Pt.2 مورخہ 19.10.2020)۔
فی الحال، ضرورت کے مطابق بہت سی خصوصی ایکسپریس/سواری گاڑیوں کی خدمات مرحلہ وار متعارف کرائی گئی ہیں۔ مسافروں کی سہولت پر غور کرتے ہوئے، ریلوے نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ پروٹوکول کی تعمیل کے تحت اسٹیشنوں پر ریٹائرنگ روم کو کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ان سہولیات کو بند کر دیا گیا تھا۔ریلوے کی وزارت نے زونل ریلوے کو اسٹیشنوں پر موجود آرام گاہوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ ایسا کرتے ہوئے انھیں حکومت کی طرف سے جاری کردہ کووڈ-19 سے متعلق پروٹوکول اور مقامی حالات کا خیال رکھنا ہوگا۔ ریلوے بورڈ نے پہلے ہی ریٹائرنگ رومز (آرام گاہوں) ، ریلیاتری نیواس اور ہوٹلوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے رکھی ہے جو آئی آر سی ٹی سی کے زیر انتظام ہیں (بذریعہ ریلوے بورڈ لیٹر نمبر 2020/catering/600/01/Pt.2 مورخہ 19.10.2020)۔
فی الحال، ضرورت کے مطابق بہت سی خصوصی ایکسپریس/سواری گاڑیوں کی خدمات مرحلہ وار متعارف کرائی گئی ہیں۔ مسافروں کی سہولت پر غور کرتے ہوئے، ریلوے نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ پروٹوکول کی تعمیل کے تحت اسٹیشنوں پر ریٹائرنگ روم کو کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ان سہولیات کو بند کر دیا گیا تھا۔