Urdu News

وزارت سیاحت نے آج ورچوول طریقے سےسیاحت کا عالمی دن منایا

وزارت سیاحت نے آج ورچوول طریقے سےسیاحت کا عالمی دن منایا

وزارت سیاحت نے آج ورچوول طریقے سےسیاحت کا عالمی دن منایا

میزبانی صنعت کی مدد کے لئے کوالٹی کونسل آف انڈیا کے ساتھ ’ساتھی‘ اقدام کا آغاز، مقصد سیاحوں اورورک فورس  کی حفاظت اور حفظان صحت کو یقینی بنانا ہے

ایم آئی سی ای سیاحت کو شروع کرنے کےلئے پروموشنل فلم کی لانچنگ

وزارت سیاحت نے آج ورچوول طریقے سے سیاحت کا عالمی دن منایا ۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس اور فولاد کے مرکز ی وزیر جناب دھرمیندرپردھان پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔سیاحت اورثقافت کے مرکزی وزیر (آزادانہ چارج ) جناب پرہلادسنگھ پٹیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔سکریٹری ، وزارت سیاحت جناب یوگیندر ترپاٹھی ، ڈائریکٹر جنرل ، سیاحت محترمہ میناکشی شرما ، جوائنٹ سکریٹری ، سیاحت جناب راکیش کمار ورما ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سیاحت ، محترمہ روپیندر برار اور وزارت سیاحت کے دیگر افسران نے بھی اس ورچوول پروگرام میں شرکت کی ۔

اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم ( یواین ڈبلیو ٹی او ) نے سال 2020 کو سیاحت اوردیہی ترقی کا سال قرار دیا ہے۔یہ سال سیاحت کے مواقع کو فروغ دینے کا ایک موقع ہے،جس سے روزگار اور مواقع پیدا کئےجاسکیں۔یہ شمولیت کو بھی فروغ دےسکتا ہے اور قدرتی اور ثقافتی وراثت کا تحفظ کرنے اور فروغ دینے کے ساتھ ہی شہر کی طرف ہجرت کوروکنے میں سیاحت کی طرف سے ادا کئے جاسکنے والے منفرد رول کو بھی اجاگر کرے گا ۔

پروگرام کے دوران مہمان خصوصی جناب دھرمیندرپردھان کے ہاتھوں ساتھی ایپلی کیشن کا اجرا کیا گیا۔ساتھی میزبانی صنعت کی مدد کے لئے کوالٹی کونسل آف انڈیا کے ساتھ وزارت سیاحت کی ایک پہل ہےتاکہ محفوظ طور پر اسے مسلسل  چلایا جاسکے  اور ہوٹل / اکائی کے تحفظ کے بارے میں عملہ ، ملازمین اور مہمانوںمیں اعتماد پیدا کیا جاسکے ۔ جناب پردھان نے ’ پاتھک‘ نامی ایک فلم بھی لانچ کی۔یہ انکریڈبل  انڈیا ٹورسٹ فیشلیٹیٹرس  پروگرام ( آئی آئی ٹی ایس ای ) سے متعلق ایک پہل ہے  اور آئی سی پی بی  ، ایم آئی سی ای  پروموشنل فلم ہے۔

آّئی سی پی بی  ایم آئی سی آئی پروموشنل فلم کا مقصد بھارت میں پروگرام منعقدکرنے کا خیر مقدم کرنے کے لئے ایک مثبت پیغام دینا ہے جبکہ مسابقہ آرائی والے ممالک پہلے سے ہی سرگرم طور پر اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کررہے ہیں ۔ کاروبار میں واپس آنے کے لئےخوشی اور اعتماد، پرجوش میزبانی ،تحفظ پروٹوکول اور ایک خوش کن تجربے کی یقین دہانی فلم کا اصل پیغام ہے۔

اس موقع پر بولتے ہوئے جناب دھرمیند رپردھان نے ساتھی ایپلی کیشن لانچ کرنے  اور آن لائن لرننگ موڈیول آئی آئی ٹی ایف سی شروع کرنے کے لئے وزارت سیاحت کی کوششوں کی ستائش کی ۔ انہو ں نے ویبنار سیریز ’دیکھو اپنا دیش ‘ کے توسط  سے ہماری ثقافت ،وراثت ، کم معلوم مقامات ، کھانے پینے وغیرہ کو دھانے سے متعلق وزارت کی کوشش کی تعریف کی ۔ پائیدار ماحولیات کے بارے میں  بات کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ سیاحتی کھیلوںمیں   استعمال کشتیوں  میں پٹرول، ڈیزل ، مٹی کی تیل وغیرہ کی جگہ سی این جی /  ایل پی جی کا استعمال کیا جانا چاہئے  جو کہ آلودگی سے پاک ہو ۔ انہوں  نے سیاحتی مقامات کے اندر اور آس پاس کے باہری علاقوں میں بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کا استعمال کرنے پر بھی زور دیا۔ جناب پردھان نے انکریڈبل انڈیا ٹورسٹ فیشلیٹیٹررس  ( آئی آئی ٹی ایف ) سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنے کے لئے وزارت سیاحت کی کوششوں کی بھی ستائش کی ۔یہ ملک گیر سطح پر آن لائن سیکھنے کا ایک پروگرام ہے ، جو سبھی کے لئے کھلا ہے اور اسے ملک میں  کسی بھی جگہ سے شروع کیا جاسکتاہے۔ اس پروگرام کا مقصد ملک بھر کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سہولت کے لئے تربیت یافتہ پیشہ ور تیار کرنا ہے ۔

اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئےجناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے گھریلو سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ملک کے

وزیر اعظم کے اس ویژ ن کو دوہرایا جس میں  ہرشہری کو 2022 تک کم سے کم 15  مقامات پر جانے کے لئے کہا گیا ہے۔  انہوں  نے کہا کہ وزارت سیاحت نے جنوری 2020 میں دیکھو اپنا دیش ( ڈی اے ڈی ) اقدام کا آغاز کیا ہے،جس کا مقصد ملک کی بھرپور وراثت اور ثقافت کے بارے میں شہریوں  میں  بیداری پیدا کرنا  ، ملک کے اندر شہریوں  کو  دوردراز  تک سفر کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ،جس کے نتیجے میں  مقامی معیشت  کی ترقی  ہوگی اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔اس وبا کے دوران وزارت  دیکھو واپنا دیش   کے مجموعی موضوع کے تحت ویبنار کی ایک سیریز منعقد کرتی رہی ہے جس میں ملک کی متنوع ثقافت ، وراثت  ،مقامات اور سیاحتی مصنوعات کو دکھایا جاتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پہل کے تحت مختلف ریاستوں  /  مرکز کے زیر انتظام خطوں  کو شامل کرتے ہوئے اب تک 54 ویبنار کا انعقادکیا گیا ہے۔عوامی بیداری پیدا کرنے کے لئے وزارت نے  MyGov.in پر ایک آن لائن ڈی اے ڈی عہد اور کوئز  بھی شروع کیا ہے۔ اس میں شرکت کے لئے آن لائن عہداور کوئز سبھی کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔

جناب پٹیل نے یہ بھی کہا کہ اس پروگرام سے سیاحوں کے مجموعی تجربے کو بڑھانے میں مدد ملے گی ، جو مقامی سیاحتی صنعت کاروں کے علم سے مستفید ہوں گے  اور یہ ملک کے دوردراز علاقوں میں  بھی روز گار کے مواقع پیداکرنے میں  مدد کرے گی۔

اس سیشن کا آغاز سکریٹری (سیاحت ) نے گرم جوشی سے خیر مقدم کرتے ہوئے کیا  انہوں نے اس وبا کے دوران  سبھی اسٹیٹ ہولڈروں کے ذریعہ  ایک حکمت عملی بنانے اور ضروری کارروائی کرنے کے لئے اٹھائے گئے بیداری اور فعال اقدامات  کی ستائش کی ۔ جوائنٹ سکریٹری ( سیاحت ) نے ووٹ آف تھینکس کے ساتھ سیشن  کو ختم کیا۔

ساتھی پہل کے بارے میں  مزیدتفصیل کے لئے برائے مہربانی یہاں  کلک کریں ۔

انکریڈیبل انڈیا ٹورسٹ  فیشیلیٹٹرس  سرٹیفکیشن پروگرام (آئی آئی ٹی ایف سی )کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے برائے مہربانی یہاں  کلک کریں ۔

آئی سی پی بی ایم آئی سی ای کے بارے میں مزیدتفصیلات کے لئے برائے مہربانی یہاں کلک کریں۔

Recommended