Urdu News

آکاش۔این جی نے دو دن میں دوسری بار آسمان میں طاقت کا مظاہرہ کیا

آکاش میزائل

نئی نسل کا میزائل فضائی خطرات کو بے اثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

بھارت نے جمعہ کے روز سپرسونک آکاش۔این جی (نیو جنریشن) میزائل کادودنو ں کے اندردوسرا کامیاب تجر بہ انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر)،چاندی پوراڈیشہ کے ساحل سے کیا۔ سطح سے ہوا میں 30 کلومیٹرتک حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والاایئر ڈیفنس سسٹم کا یہ دوسرا تجربہ پوری طرح سے کامیاب رہا۔ آکاش میزائل کی اگلی نسل آکاش-این جی  کی حملہ کرنے کی صلاحیت 40-50 کلومیٹر تک ہے۔96 فیصد تک دیسی ٹکنالوجیپر مبنی یہ ملک کا سب سے اہم میزائل سسٹمہے، جسے اب حکومت نے دوسرے ممالک کو بھی برآمد ات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نئی نسل کا آکاش-این جی میزائل کا آج 11.45 بجے اڈیشہ کے ساحل پر انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) سے کامیابی کے ساتھ فلائٹ کا تجربہ کیا گیا، جس میں ملٹی فنکشن راڈار، کمانڈ، کنٹرول اور مواصلاتی نظام اور تعیناتی ترتیب میں حصہ لینے والے لانچرجیسے ہتھیاروں کے تمام نظام موجود تھے۔ یہ ٹیسٹ تیز رفتار بغیر پائلٹ فضائی ہدف کے خلاف کیا گیا تھا جسے میزائل نے کامیابی سے انٹرسیپٹ کیا۔ میزائل نظام کو حیدرآباد کیڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ لیبارٹری (ڈی آر ڈی ایل) نے ڈی آر ڈی کی دیگر لیباریٹریوں کے تعاون سے  تیار کیا ہے۔ لانچ کا مشاہدہ ہندوستانی فضائیہ کے نمائندوں نے کیا۔

دفاعی ترجمان کے مطابق آکاش-این جی ہتھیار نظام ہندوستانی فضائیہ کی فضائی دفاعی صلاحیت میں شاندار اضافہ کرنے والاثابت ہوگا۔ دودن کے ٹیسٹ میں پروڈکشن ایجنسیوں بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) اور بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل) نے بھی حصہ لیا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کامیاب تجربے پر ڈی آر ڈی او، بی ڈی ایل، بی ای ایل، ہندوستانی فضائیہ اور صنعت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح ہو کہ دفاعی ترجمان کے مطابق آکاش-این جی ہتھیار نظام ہندوستانی فضائیہ کی فضائی دفاعی صلاحیت میں شاندار اضافہ کرنے والاثابت ہوگا۔

Recommended