میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام یوم پیدائش پر خراج عقیدت
نئی دہلی، 15 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق صدرجمہوریہ ہند اور ملک کے عظیم سائنسداں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ڈاکٹر کلام کو ملک کا ایک قابل معمار قرار دیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر ٹویٹ کیا ہے- ملک کے سابق صدر جمہوریہ، جو میزائل مین کے طور پر جانے جاتے ہیں، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جی کو ان کی سالگرہ پر سلام۔وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی بھارت کو مضبوط، خوشحال اور قابل بنانے میں وقف کر دی۔ وہ ہمیشہ ہم وطنوں کے لیے ترغیب کا ذریعہ رہیں گے۔
मिसाइल मैन के रूप में विख्यात देश के पूर्व राष्ट्रपति डॉ. एपीजे अब्दुल कलाम जी को उनकी जयंती पर सादर नमन। उन्होंने अपना जीवन भारत को सशक्त, समृद्ध और सामर्थ्यवान बनाने में समर्पित कर दिया। देशवासियों के लिए वे हमेशा प्रेरणास्रोत बने रहेंगे। pic.twitter.com/Pn2tF73Md6
— Narendra Modi (@narendramodi) October 15, 2021