Urdu News

جدید بس ٹرمنل

جناب نتن گڈکری نے شمال مشرقی خطے کے لئے مجموعی طورپر 1.6لاکھ کروڑ روپے کی لاگت والے نئے پروجیکٹوں کا اعلان کیا

 نئی دلّی ،26 / سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ’’ بی او ٹی بنیاد پر  بس اڈوں  کی ترقی ‘‘  نامی اسکیم  مرتب کی ہے  ، جسے  12 ویں پنجسالہ منصوبے کے دوران  نافذ کیا جائے گا ۔  یہ اسکیم بس اڈوں / ٹرمنلس  کو بی او ٹی کی بنیاد پر  تیار کرنے کے لئے مالی امداد فراہم کرتی ہے ۔ ریاستوں / یو ٹی  میں بس اڈوں  کی ترقی کے لئے  نظر ثانی شدہ رہنما خطوط ستمبر ، 2018 ء میں  جاری کئے گئے ہیں  ، جس کا مقصد مرکزی حکومت کی طرف سے وائبلٹی گیپ فنڈ ( وی جی ایف  ) کی شکل میں  بس اڈوں کے فروغ کے لئے مدد کی جائے گی ۔ 

مذکورہ معلومات ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں  کے مرکزی وزیر  جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں  ایک  سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔

Recommended