Urdu News

جدیدحلقہ ہیلی کاپٹرایم کےسوئم اسکواڈرن انڈین کوسٹ گارڈ کے بیڑےمیں شامل

جدیدحلقہ ہیلی کاپٹرایم کےسوئم اسکواڈرن انڈین کوسٹ گارڈ کے بیڑےمیں شامل

 چنئی، یکم دسمبر

کوسٹ گارڈ ریجن ایسٹ کو مزید مستحکم بنانے کی بڑی کوشش کے حصے کے طور پر  840 ایس کیو این (سی جی)  یعنی ایک ہندوستانی کوسٹ گارڈ جدید،ہلکے ہیلی کاپٹر ( اے ایل ایچ ) ایم کے سوئم اسکواڈرن کو 30 نومبر 2022 کو چنئی میں آئی سی جی ایئر اسٹیشن میں  ڈی جی جناب وی ایس پٹھانیا نے بیڑے میں شامل کیا ۔ 840 اسکواڈرن سی ڈی کو بیڑے میں شامل کرنا  آتم نربھر بھارت کے سرکار کے وژن کے مطابق ہیلی کاپٹر مینوفیکچرنگ کے شعبے میں خود کفالت کی جانب پیش رفت کا عندیہ ہے ۔

یہ تملناڈو اورآندھرا پردیش خطے کے حساس  سمندری حدود میں  انڈین کوسٹ گارڈ کی صلاحیت کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

اس اے ایل ایچ ایم کے سوئم ہیلی کاپٹرس میں جو ہندوستان ایرونوٹکس لمیٹڈ کی جانب سے دیسی ٹکنالوجی کی مدد سے تیار کئے گئے ہیں ، جدید راڈار کے ساتھ ساتھ الیکٹرک آپٹکل سینسرس ، شکتی انجنس، مکمل گلاس کاکپٹ، انتہائی تیز روشنی والی سرچ لائٹ، ایڈوانس کمیونی کیشن کے نظام، خود بہ خود شناخت کرنےوالےنظام کے ساتھ تلاش اور بچاؤ ہومر سمیت  جدید آلات  کی خصوصیات ہیں ۔

 یہ خصوصیات اس ہیلی کاپٹر کو بحری جاسوسی کرنے کے ساتھ ساتھ  توسیع شدہ رینجز میں  تلاش اور راحت کی سرگرمیاں انجام  دی نے میں مددگار ثابت ہوں گی  اور جہازوں سے دن اور رات سرگرمیاں جاری رکھی جاسکیں گی ۔

Recommended