Urdu News

ہندوستان۔برطانیہ ایف ٹی اے بات چیت کا اگلادور جلد ہی مکمل ہونےکا امکان

ہندوستان اور برطانیہ کا قومی پرچم

نئی دہلی، 16 نومبر ( انڈیا نیرٹیو)

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کی حکومت کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مجوزہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) جلد مکمل ہونے کی امید ہے۔ بھارت-برطانیہ ایف ٹی اے پر بات چیت کا اگلا دور اگلے مہینے میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت تجارت و صنعت نے اب بین الاقوامی سطح پر تجارتی معاہدے پر آئندہ سال مارچ تک مذاکرات مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ در اصلہندوستان کو ایف ٹی اے معاہدے کے تحت کسٹم ڈیوٹی کو کم کرنے یا ختم کرنے سے برطانیہ کی مارکیٹ میں برآمدات کو فروغ ملے گا، جس سے ٹیکسٹائل، چمڑے اور جواہرات اور زیورات جیسے محنت کش شعبوں کو فروغ ملے گا۔ برطانیہ اسکاچ وہسکی اور گاڑیوں جیسے شعبوں میں ڈیوٹی سے استثنیٰ کا مطالبہ کر رہا ہے۔
جولائی تک دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے پانچ دور ہو چکے ہیں۔ ہندوستان اور برطانیہ نے جنوری میں ایف ٹی اے پر بات چیت شروع کی تھی۔ معاہدے کو 24 اکتوبر یعنی دیوالی تک مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا تھا لیکن برطانیہ میں بدلتے ہوئے سیاسی حالات کے باعث طے شدہ مدت میں معاہدہ نہیں ہو سکا۔ تاہم نئی حکومت کے قیام کے بعد سمجھوتہ کا امکان بڑھ گیا ہے۔

Recommended