نئی دہلی ، 10 ستمبر
مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ مودی حکومت نے سماج کے تمام طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے بڑے سے بڑے اور مشکل ترین فیصلے لیے ہیں۔
مسٹرنقوی نے جمعہ کے روز یہاں قومی اقلیتی کمیشن کے نئے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ کے چارج سنبھالنے کے موقع پر پر کہا کہ مسٹراقبال سنگھ کے سماجی ، ادبی اور سیاسی تجربات سے کمیشن کو فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے قیام کے بعد ان کی حکومت نے سماج کے تمام طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے بڑے سے بڑے اور مشکل ترین فیصلے لیے ، جس کا اثر اب نظر آرہا ہے۔
Today attended charge taking ceremony of National Commission for Minorities Chairman Sardar Iqbal Singh Lalpura Ji @ILalpura in New Delhi. Extended my best wishes for all the success in his new responsibility. @NCM_GoI pic.twitter.com/8JbOqEa5VG
— Mukhtar Abbas Naqvi (@naqvimukhtar) September 10, 2021
انہوں نے کہا کہ 1984 کے سکھ فساد متاثرین کو برسوں سے انصاف نہیں مل رہا تھا لیکن ان کی حکومت نے ایس آئی ٹی تشکیل دی تو اس کے بعد قصورواروں کو سزا ملنا بھی شروع ہو گئی۔ مودی حکومت نے سکھ فساد متاثرین کو پانچ پانچ لاکھ روپے دے کر راحت پہنچانے کا کام کیا ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت نے مذہبی اور تاریخی مقامات کی یاترا کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے جو آنے والے نومبر یا دسمبر میں شروع ہوگا۔ اس کے تحت پٹنہ صاحب ، دمداما صاحب سمیت مختلف گردواروں کی یاترا کرائی جائے گی ۔ مودی حکومت سماج کے تمام طبقات کی ترقی کے لیے کام کرتی ہے۔ معاشرے کا ہر فرد محفوظ رہے اور ترقی میں برابر کا شراکتدار بنے یہ حکومت کا ہدف ہے ۔
Sardar Iqbal Singh Lalpura @ILalpura Ji’s vast experience in administration, social and literary fields will be helpful in strengthening PM Shri @narendramodi Ji’s commitment to “Sabka Sath, Sabka Vikas, Sabka Vishwas, Sabka Prayas”. @NCM_GoI pic.twitter.com/UPokLKGBpO
— Mukhtar Abbas Naqvi (@naqvimukhtar) September 10, 2021
सरदार इक़बाल सिंह लालपुरा जी @ILalpura का प्रशासनिक, सामाजिक, साहित्यिक क्षेत्र का लंबा अनुभव, प्रधानमंत्री श्री @narendramodi जी के "सबका साथ, सबका विकास, सबका विश्वास, सबका प्रयास" के संकल्प को और मजबूत करने में मददगार साबित होगा। @NCM_GoI pic.twitter.com/Fuax2ftVep
— Mukhtar Abbas Naqvi (@naqvimukhtar) September 10, 2021