Categories: قومی

مودی حکومت کانگریس کو جھکانا چاہتی ہے، احتجاج جاری رکھیں گے: کھڑگے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت کانگریس کو جھکاناچاہتی ہے لیکن پارٹی نہیں جھکے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کھڑگے نے پیر کو راہل گاندھی کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہونے پر مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کانگریس کے لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے۔ کانگریسیوں کو بھی پرامن طریقے سے چلنے سے روکا جا رہا ہے۔ لیکن کانگریس کے لوگ جمہوری طریقے سے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ساتھ ہی پارٹی کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ مودی حکومت نے دہلی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ سینکڑوں پولیس رکاوٹوں اور ہزاروں پولیس کانسٹیبلوں کولگاکر کانگریس کے احتجاج کو روکا جا رہا ہے۔ سرجے والا نے کہا کہ کانگریس کے ہزاروں کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ مرکزی حکومت کو بتانا چاہئے کہ کانگریس کارکنوں کو کیوں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا پیدل چلنا جرم ہے؟</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کو آج ای ڈی نے نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔ یہاں ای ڈی کے اہلکار راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ ای ڈی کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago