Categories: قومی

مودی راجہ مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

مودی راجہ مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

نئی دہلی ، 13 ستمبر

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کے روز اتر پردیش کے علی گڑھ میں راجہ مہندر پرتاپ سنگھ ریاستی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعظم سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ وہ اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کے علی گڑھ نوڈ اور راجہ مہندر پرتاپ سنگھ ریاستی یونیورسٹی کے ماڈلوں کی نمائش کا بھی معائنہ کریں گے ۔

یہ یونیورسٹی عظیم مجاہدآزادی ، ماہر تعلیم اور سماجی مصلح راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کے اعزاز میں قائم کی جا رہی ہے۔ یہ یونیورسٹی علی گڑھ کی تحصیل کول گاؤں لودھا اور گاؤں موسیپور کریم جرولی میں 92 ایکڑ سے زائد رقبے پرتعمیر کی جارہی ۔ علی گڑھ بلاک کے 395 کالج اس یونیورسٹی کے ماتحت ہوں گے ۔

اتر پردیش میں اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈورکے قیام کا اعلان وزیر اعظم نے 21 فروری 2018 کو لکھنؤ میں منعقد اتر پردیش انوسٹرکانفرنس کے افتتاح کے دوران کیا تھا ۔

ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کے چھ نوڈ- علی گڑھ ، آگرہ ، کانپور ، چترکوٹ ، جھانسی اور لکھنؤ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ علی گڑھ- نوڈ کے سلسلے میں زمین کی الاٹمنٹ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور 19 فرموں کو اراضی الاٹ کی گئی ہے ، جو اس کی ترقی کے لیے 1245 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago