Urdu News

مودی کابینہ کی توسیع، 15 نے کابینہ اور 28 نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا

@narendramodi

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت دوسری قومی جمہوری اتحاد حکومت کے وزرا کونسل  کی دوسری توسیع میں بدھ کے روز 15 نے کابینہ اور 28نے  وزرائے مملکت نے حلف لیا۔

راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں منعقدہ ایک پروگرام میں کابینہ کے وزیر کی حیثیت سے  مہاراشٹر سے نارائن رانے نے سب سے پہلے ہندی میں حلف لیا۔ ان کے بعد آسام کے سابق وزیر اعلیٰ سربانند سونوال نے انگریزی میں حلف لیا۔ اس کے بعد  این ڈی اے کی پہلی حکومت میں وزیر مملکت رہے  ڈاکٹر ویریندر کمار، کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آئے جیوترادتیہ اسندھیا، جنتا دل یونائیٹڈ کے صدر اور نتیش کما رکے قریبی رام چندر پرساد سنگھ، اڈیشہ سے راجیہ سبھارکن اشونی ویشنو،

لوک جن شکتی پارٹی (پارس دھڑے) کے صدر پشوپتی ناتھ پارس، اروناچل پردیش کے ممبرپارلیمنٹ کیرن رجیجو،وزیر توانائی کا عہدہ سنبھال رہے آر کے سنگھ،شہری ترقیاتی اور شہر ہوابازی کا آزادانہ چارج سنبھال رہے ہردیپ سنگھ پوری (انگریزی)،جہازرانی اور کیمیاوی کھاد وزارت کا آزاد چارج سنبھال رہے من سکھ لا ل منڈویا،  بی جے پی کے جنرل سکریٹری بھوپندر یادو، وزیر مملکت برائے زراعت پرشوتم روپالا، وزیر مملکت برائے داخلہ کرشن ریڈی، وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ سنگھ ٹھاکر نے سلسلہ وار حلف لیا۔

ادھر پردیش کے مہاراج گنج سے ممبرپارلیمنٹ پنکج چودھری،گذشتہ این ڈی اے حکومت میں وزیر رہیں اپنا دل (ایس) کی  صدر انوپریہ پٹیل، آگرہ کے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس پی سنگھ بگھیل، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ راجیو چندر شیکھر (انگریزی)، رکن پارلیمنٹ کرناٹک سے شوبھا کراندلاجے (انگریزی)،

اترپردیش کے جالون سے ممبر پارلیمنٹ بھانو پرتاپ سنگھ ورما، گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے ممبر پارلیمنٹ درشنا وکرم جردوش، نئی دہلی سے ممبر پارلیمنٹ میناکشی لیکھی، جھارکھنڈ کے کورڈما سے ممبر پارلیمنٹ انا پورنا دیوی،کرناٹک کے چتردرگا سیٹ سے ایم پی نارائن سوامی (انگریزی)، اترپردیش کے موہن لال گنج سے ممبر پارلیمنٹ کوشل کشور، اتراکھنڈ سے ممبر پارلیمنٹ اجے بھٹ، اتر پردیش کے راجیہ سبھا رکنبی ایل ورما، اتر پردیش کے کھیری سے ممبر پارلیمنٹ اجے کمار،

گجرات کے کھیڑا سے ایم پی دیو سنگھ چوہان، کرناٹک کے بید ر سے ایم پی  بھگونت کھوبا،مہاراشٹر کی بھیونڈی سیت سے ایم پی کپل پاٹل، تریپورہ مغرب سے ایم پی پرتیما بھومک، مغربی بنگال کی بانکورا سیٹ سے ممبر پارلیمنٹ سبھاش سرکار، راجیہ سبھا کے رکن اسمبلی بھگوت کرشن راؤکراڑ، منی پور سے ممبر پارلیمنٹ راج کمار رنجن سنگھ، مہاراشٹر میں ڈنڈوری لوک سبھا سیٹ سے ممبر پارلیمنٹ بھارتی پروین پوار، اڈ یشہ کی میوربھنج سیٹ سے وشویشور ٹڈو،

مغربی بنگال سے ایم پی شانتنو ٹھاکر، گجرات کی  سریندر نگر لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ  ڈاکٹر مہیندر بھائی مونجاپارا،مغربی بنگال کی علی پور دوار سے ایم پی  جان بارلا، تمل ناڈو بی جے پی یونٹ کے صدر ایل مروگن اور مغربی بنگال کی کوچ وہار سیٹ سے ممبر پارلیمنٹ نشیتھ پرمانک نے وزیر مملکت کے طور پر حلف لیا۔

Recommended