Categories: قومی

موہالی دھماکہ: موہالی کا گرینیڈ پٹھان کوٹ حملے میں استعمال ہونے والے گرینیڈ کی طرح

پولیس موہالی حملے کے دہشت گردانہ تعلق کی تحقیقات مصروف

چنڈی گڑھ، 10 مئی (انڈیا نیرٹیو)

پنجاب کے موہالی میں انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر حملے میں استعمال ہونے والا دستی بم تقریباً چھ سال پہلے پٹھانکوٹ حملے سے ملتا ہے۔پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل وی کے بھورا نے کہا کہ پولیس کئی پہلوؤں کی بنیاد پر تفتیش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں چندی گڑھ اور ہریانہ پولیس کے ساتھ معلومات شیئر کی گئی ہیں۔چند دن پہلے چندی گڑھ کی بریل جیل کے قریب سے بھی دھماکہ خیز مواد ملا ہے۔ دونوں جگہوں کے درمیان زیادہ فاصلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں ابھی تک کوئی ٹھوس معلومات نہیں ہیں لیکن ایسے اشارے ملے ہیں کہ سال 2016 کے دوران پٹھانکوٹ میں دہشت گردانہ حملے میں استعمال ہونے والا گرینیڈ اور موہالی حملہ میں استعمال ہونے والا گرینیڈمیچ کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انہ حملے کے واقعے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ پولیس کی ٹیمیں حملے کے دہشت گردوں کے کنکشن کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

ڈی جی پی نے کہا کہ موہالی ضلع کے سوہانہ پولیس اسٹیشن میں نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رات کو ہی پنجاب میں الرٹ کا اعلان کر دیا گیا۔ تمام سرحدوں کو سیل کرکے تلاشی لی جارہی ہے۔ بہت جلد ان حملوں کے سراغ مل جائیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago