Categories: قومی

کورونا وبا کے دوران 80 کروڑ سے زائد شہریوں کو مفت راشن ملا: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، 07 اگست (انڈیا نیرٹیو)

کورونا وبا کو پچھلے 100 سالوں میں انسانیت کے سامنے سب سے بڑی تباہی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس دوران مدھیہ پردیش میں پانچ کروڑ اور ملک بھر میں 80 کروڑ لوگوں کو پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے تحت مفت راشن دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کورونا سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملی میں غریبوں کو اولین ترجیح دی۔

وزیر اعظم مودی ہفتے کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مدھیہ پردیش میں پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا (پی ایم جی کے اے یو) کے مستحقین سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس دوران وزیر اعظم نے برہان پور سے راجندر شرما، ہوشنگ آباد سے مایا، ستنا سے دیپ کمار کوری اور نواری سے چندر بھان وشو کرما سے بات چیت کی اور ان سے سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نے اس سے قبل گجرات اور اتر پردیش کیپی ایم جی کے اے وائی مستحقین سے بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معاش کے حوالے سے دنیا میں اس بحران کے دوران یہ یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ہندوستان میں کم سے کم نقصان ہو۔ اس کے لیے پچھلے سالوں  کئی اقدامات کیے گئے ہیں اور مسلسل کیے جا رہے ہیں۔   انتہائی چھوٹی  اور چھوٹی صنعتوں کو لاکھوں کروڑوں روپے فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنا کام جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا ہو یا پردھان منتری غریب کلیان روزگار یوجنا، پہلے دن سے ہی غریبوں اور مزدوروں کے کھانے اور روزگار کے بارے میں تشویش تھی۔

مدھیہ پردیش میں سیلاب اور بارش سے ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہند اور پوری قوم اس مشکل وقت میں مدھیہ پردیش کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں ترقی کے لیے ڈبل انجن حکومت کا حامی ہوں۔ ڈبل انجن والی حکومت میں، ریاستی حکومت مرکز کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کا کام کرتی ہے۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ کی زبردست تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ شیوراج سنگھ کی قیادت میں مدھیہ پردیش نے بیمار  ریاست کی شناخت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سابقہ  حکومتوں پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ غریبوں کو سڑکوں، بجلی اور بینک اکاؤنٹس جیسی سہولیات سے دور رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر حکومت کی اسکیمیں تیزی سے زمین پر پہنچ رہی ہیں اور ان پر عمل درآمد ہو رہا ہے تو اس کے پیچھے حکومت کے کام کاج میں تبدیلی ہے۔ پہلے کے حکومتی نظام میں  نقص تھا۔ وہ خود غریبوں کے بارے میں سوالات کرتے تھے اور جوابات بھی خود د یتے تھے۔ فائدہ کس کو پہنچنا ہے، اس کے بارے میں پہلے سوچا نہیں گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں غریبوں کو طاقت دینے، حقیقی معنوں میں بااختیار بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ آج ملک کے ہر گاؤں میں سڑکیں بن رہی ہیں، نئی نوکریاں پیدا ہو رہی ہیں، کسانوں کو بازاروں تک رسائی حاصل ہے،  بیمار ہونے  پر غریب وقت  پراسپتال پہنچ پا رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago