Urdu News

اسی لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پہلی مئی سے شروع ہونے والے کووڈ ٹیکہ کاری کے تیسرے مرحلے کے لیے اپنا انداراج کرایا

@drharshvardhan

اسی لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پہلی مئی سے شروع ہونے والے کووڈ ٹیکہ کاری کے تیسرے مرحلے کے لیے اپنا انداراج کرایا

حکومت نے مطلع کیا ہے کہ 80 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے کووڈ ٹیکہ کاری کے تیسرے مرحلے کے لیے اپنا اندراج کرایا ہے۔صحت کی وزارت نے کہاہے کہ شام چار بجے سے سات بجے تک، پہلے چار گھنٹوں میں 80 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے کو۔وِن پورٹل پر اپنا اندراج کرایاہے۔وزارت نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم توسیع شدہ اہل گروپوں کے رجسٹریشن کے پہلے دن کسی تکنیکی رکاوٹ کے بغیر مسلسل کام کرتا رہا۔

وزارت نے کہا ہے کہ کو۔وِن پلیٹ فارم کے کریش ہونے یا کام نہ کرنے سے متعلق میڈیا کی رپورٹیں بے بنیاد ہیں۔اس نے کہاہے کہ پہلے تین گھنٹے کے دوران 383 ملینHits کئے گئے اور ایک کروڑ 45 لاکھ سے زیادہSMS کامیابی سے بھیجے گئے۔پورٹل پر 55 ہزارHits فی سیکنڈ درج ہورہے ہیں یہ پوری طرح مستحکم ہے۔سرور اور دیگر پیمانوں کی صلاحیت میں بہت اضافہ کیاگیاہے تاکہ یہ ٹیکہ کاری کے غیرمعمولی پیمانے سے میل کھاسکے اور کو۔وِن سسٹم شہریوں کو پوری خدمات فراہم کرسکے۔

18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی کووڈ ٹیکہ کاری کے لیے رجسٹریشن کا عمل کل شروع ہوگیاہے۔ان افراد کو اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے ٹیکے لگائے جائیں گے، جو لوگ اس ٹیکہ کاری کے اہل ہیں۔وہ کو۔وِن پورٹل، Covin.gov.in آروگیہ سیتوایپ اور امنگ ایپ پر اندراج کراسکتے ہیں۔

Recommended