Urdu News

ہرگھرترنگا مہم کی ویب سائٹ پر پانچ کروڑ سے زیادہ سیلفی شیئر

ہرگھرترنگا مہم

نئی دہلی، 16 اگست (انڈیا نیرٹیو)

وزیراعظم نریندر مودی کی پہل کا ملک نے بے مثال احترام کیا ہے۔ ان کی ہر گھر ترنگا مہم بہت کامیاب رہی ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے درمیان، یوم آزادی تک، اس سے مربوط ویب سائٹ پر شہریوں کی جانب سے پانچ کروڑ سے زیادہ سیلفی اور تصاویر شیئر کی جا چکی ہیں۔

سپراسٹار امیتابھ بچن سے لے کر بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہے جانے والے سچن تیندوولکر تک نے ہر گھر ترنگا مہم کی سائٹ پر قومی پرچم ترنگے کے ساتھ اپنی شاندار اور حب الوطنی کو ظاہر کرنے والی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔

وزارت ثقافت کے مطابق 15 اگست کو ”ہر گھر ترنگا مہم کی ویب سائٹ پر ہندوستانی پرچم کے ساتھ پانچ کروڑ سے زیادہ سیلفی شیئر کی گئی ہیں۔ وزارت نے اسے ملک کے لیے ایک 'بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 22 جولائی 2022 کو وزیر اعظم مودی نے اپنے گھروں میں قومی پرچم لہرا کر ہم وطنوں سے ”ہر گھر ترنگا“ تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی۔

اس کے بعد آزادی کے”امرت مہوتسو“ کی نوڈل ایجنسی وزارت ثقافت نے لوگوں سے اس مہم کے تحت ڈیڈہکیٹیڈ ویب سائٹ پر ”ترنگا کے ساتھ سیلفی یا تصویریں اپلوڈ کرنے کی گزارش کی تھی۔

 ہر گھر ترنگا مہم کی ویب سائٹ پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، سپر اسٹار امیتابھ بچن، اداکار رنویر سنگھ، معروف ساؤتھ اسٹار رجنی کانت، بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر، کرکٹر سچن تیندولکر، وراٹ کوہلی اور ان کی اداکارہ بیوی انشکا شرما، بلے باز روہت شرما، اداکار سونو سود اور اداکارہ مانوشی چھلر جیسی کئی مشہور شخصیات نے تصاویر شیئر کی ہیں۔

وزیراعظم مودی نے 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب میں اس مہم پر عوام کے ردعمل کو ملک کے اجتماعی شعور اور اس کی طاقت کی نشاۃ ثانیہ کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ”بڑے سوشلسٹ اور سماجی سائنس کے ماہرین“ بھی اس کا تصور نہیں کر سکے۔

Recommended