Urdu News

ایم پی ضمنی انتخابات: 28 سیٹوں پر 355 امیدوار میدان میں، کلیدی مقابلہ بی جے پی اور کانگریس کے مابین

ایم پی ضمنی انتخابات: 28 سیٹوں پر 355 امیدوار میدان میں، کلیدی مقابلہ بی جے پی اور کانگریس کے مابین

<h3 style="text-align: center;">ایم پی ضمنی انتخابات: 28 سیٹوں پر 355 امیدوار میدان میں، کلیدی مقابلہ بی جے پی اور کانگریس کے مابین</h3>
<p style="text-align: right;">بھوپال ،20 اکتوبر</p>
<p style="text-align: right;">مدھیہ پردیش میں اسمبلی کی خالی 28 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔ پیر کو نام واپسی کے آخری دن 35 امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی واپس لیے ہیں۔ اس کے بعد اب انتخابی میدان میں 335 امیدوار باقی بچے ہیں، جو ضمنی انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔ ان میں اہم مقابلہ بی جے پی اور کانگریس کے مابین ہوگا۔دونوں ہی پارٹیوں کے لیے یہ ضمنی انتخابات بہت اہم ہیں۔ کیوں کہ اس سے طے ہوگا کہ ریاست میں کس کی حکومت بنےگی۔</p>
<p style="text-align: right;">ریاست کے چیف الیکشن آفیسر دفتر سے ملی معلومات کے مطابق اسمبلی ضمنی انتخابات 2020 کے تحت ریاست کے 19 اضلاع کے 28 اسمبلی حلقوں میں آئندہ 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی، جب کہ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی اور اسی دن نتیجوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ان 28 سیٹوں کےلیے پرچہ نامزدگی کا عمل 9 اکتوبر کو شروع ہوکر 16 اکتوبر تک چلا تھا۔ اس دوران کل 456 امیدواروں نے 604 پرچہ نامزدگی جمع کیے گئے تھے۔ اس کے بعد 17 اکتوبر کو پرچہ نامزدگی کی جانچ ہوئی، جس میں 67 امیدواروں کے پرچہ نامزدگی مسترد کر دئے گئے۔ وہیں پیر کو 35 امیدواروں نے اپنی امیدواری سے نام واپس لے لیا۔ اب ضمنی انتخابات کے میدان میں 355 امیدوار بچے ہیں۔</p>.

Recommended