حیدرآبادمیں آج بلدیہ انتخابات، پولیس کے سخت انتظامات،حساس علاقوں پر گہری نظر: سٹی پولیس کمشنرانجنی کمار

حیدرآباد ،30نومبر(انڈیا نیرٹیو)

کمشنر پولیس نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں 89 وارڈس ہیں اور 4979 پولنگ اسٹیشنس موجود ہیں جب کہ 817 نئے پولنگ اسٹیشنس کو قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2146 پولنگ اسٹیشنس ہیں جہاں پر حسب معمول رائے دہی ہوگی جب کہ 1517 حساس اور 167 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنس کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کیلئے 406 موبائیل پارٹیز قائم کی جارہی ہیں۔

انجنی کمار نے کہا کہ رائے دہی کے دن 29 بارڈر چیک پوسٹس قائم کئے گئے ہیں اور ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر 4187 لائیسنس یافتہ ہتھیاروں کو متعلقہ پولیس اسٹیشنس اور آرمری میں جمع کردیا گیا ہے۔

انجنی کمار نے کہا کہ 3066 روڈی شیٹرس کو پابند مچلکہ کیا گیا ہے اور انتخابات کا اعلامیہ جو /17 نومبر کو جاری ہوا تھا سے اب تک 1.45 نقد رقم اور 10 لاکھ مالیتی شراب اور منشیات ضبط کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے متعلق 55 ایف آئی آر دونوں شہروں کے پولیس اسٹیشن میں درج کئے گئے ہیں۔

پولیس کمشنر نے بتایا کہ شہر کے 4 لاکھ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے رائے دہی کے دن ڈی سی پی رتبہ کے عہدیدار کمانڈ کنٹرول سے حالات پر نظر رکھیں گے اور بیلٹ باکسیس کی نگرانی کیلئے بھی سیکیوریٹی فراہم کی گئی ہے۔

انجنی کمار نے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر صرف امیدوار اور اس کے الیکشن ایجنٹ کو ایک ہی گاڑی میں سفر کرنے کی اجازت رہے گی اور رائے دہی کیلئے آنے والے افراد پولنگ اسٹیشن سے 200 میٹر دور اپنی گاڑیاں پارک کریں۔