Urdu News

مسلم تنظیموں نے پی ایف آئی پابندی کا خیر مقدم کیا

تصویر کے لیے آواز دی وائس کا بہت شکریہ

مرکزی حکومت کی جانب سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) اور اس سے وابستہ تنظیموں پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کرنے کے بعد، ملک بھر میں کئی مسلم تنظیمیں اس پابندی کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔

آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے چیئرمین سید نصیر الدین نے بدھ کو تنظیم کی جانب سے پی ایف آئی پر پابندی کا خیر مقدم کیا۔

 کونسل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “تنظیم کا خیال ہے کہ اگر قانون کی پاسداری اور دہشت گردی کو روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے، تو سب کو پابندی کے حوالے سے تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

حکومتوں اور تفتیشی اداروں کو اس فیصلے کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔” بیان میں مزید کہا گیا کہ “اگر ملک محفوظ ہے تو ہم محفوظ ہیں، ایک ملک کسی بھی تنظیم یا نظریے سے بڑا ہوتا ہے، اگر کوئی قوم کو تقسیم کرنے، اس کے اتحاد کو توڑنے، امن کو تباہ کرنے کی بات کرتا ہے، تو اس شخص کو اس کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

بیان کے مطابق، “آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل قوم کے اتحاد، امن اور خودمختاری کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں بھی ملک کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھائے گی‘‘۔

دریں اثنا، مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا نے پی ایف اے پر پابندی کو “مناسب” قرار دیا۔ ایم ایس او کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایف  اے پر پابندی معقول ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان کے نوجوان انتہا پسندی کے نظریے کو چھوڑ کر اسلام کے حقیقی معنی کو اپنائیں۔

Recommended