Urdu News

ناگ اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائل کا تجربہ کامیاب

ناگ اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائل کا تجربہ کامیاب

ناگ اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائل کا تجربہ کامیاب

نئی دہلی ، 22 اکتوبر

جمعرات کی صبح 06.45 بجے بھارت نے سلامتی کے معاملے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ راجستھان کے پوکھران میں دفاعی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی اے ڈی او) کے ذریعے تیار کردہ دیسی میزائل ناگ اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

اس میزائل کا تجربہ وار ہیڈ پر کیا گیا ہے۔ ناگ اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائل کا ٹرائل کامیاب رہا۔ یہ میزائل مکمل طور پر دیسی ہے اور اس میں نشانے کی بے مثال صلاحیت ہے۔ ناگ اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائل سیکنڈوں میں دشمن کی ٹینکوں سمیت دیگر فوجی گاڑیوں کو ختم کرسکتا ہے۔ یہ درمیانے اور قلیل رینج میزائل ہیں ، جو لڑاکوجیٹ طیاروں ، جنگی جہازوں سمیت بہت سے دوسرے وسائل کے ساتھ کام

کرسکتے ہیں۔ ہندوستان پہلے ہی سال 2017 ، 2018 اور 2019 میں مختلف قسم کے ناگ میزائلوں کا تجربہ کر چکا ہے۔

واضح ہو کہ میزائلوں کے مستقل تجربے کے لیے ، جمعرات کی صبح ، بھارت نے پوکھران میں اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائل ' ناگ ' کی تیسری نسل کا آخری تجربہ کیا۔ بھارت نے تقریبا ایک ماہ کے دوران مختلف طریقوں سے آدھا درجن سے زیادہ ایسے دیسی میزائلوں کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا ہے۔

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے آج صبح 06.45 بجے پوکھران میں اس دیسی میزائل کا تجربہ کیا۔ یہ اینٹی ٹینک میزائل سیکنڈوں میں دشمن کی ٹینکوں سمیت دیگر فوجی گاڑیوں کو تباہ کرسکتا ہے۔ اس سے پہلے بھی مختلف قسم کے ناگ میزائلوں کی جانچ 2017، 2018 اور 2019 میں کیے گئے ہیں۔ ہر بار اس میں کچھ نیا شامل کیا گیا ہے۔مکمل طور پر دیسی ناگ میزائل وزن میں ہلکا، درمیانے اور چھوٹے رینج میں کا ہے جو لڑاکا جیٹ ، جنگی جہاز سمیت بہت سے وسائل کے ساتھ کام کرتا ہے۔ آج ایک وارہیڈ کے ساتھ ناگ میزائل کی تیسری نسل کا آخری تجربہ کیا گیا ہے۔ اس میں بے مثال صلاحیت ہے اوریہ دشمن کے ٹینکوں کو ختم کر سکتا ہے۔ یہ ان پانچ میزائل نظاموں میں سے ایک ہے جو انٹیگریٹڈ گائڈڈ میزائل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہندوستان کی دفاعی تحقیق اور ترقیاتی تنظیم نے تیار کیا ہے۔ اسے 300 کروڑ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی طاقت 4 کلومیٹر ہے۔

Recommended