Urdu News

ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ

 

ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو نے سائنس و ٹیکنالوجی و ارضیاتی سائنس اور پی ایم او ، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی اور ترقیات سے لے کر آل انڈیا سروسز کے افسران کی تعیناتی تک ریاست سے متعلق کئی مسائل پر گفت وشنید کی۔

نیفیو ریو نے ترقی کو لے کر ڈاکٹر جتندر سنگھ کی شمال مشرق کو لے کر گہری دلچسپی اور توجہ دینے کی ستائش کی اور کہا کہ ریاست کے لوگ ہمیشہ انہیں قومی راجدھانی میں اپنے سفیر کی شکل میں دیکھتے ہیں، جو ان سے جڑے مسائل میں مدد کرنے کےلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PV1N.jpg

 

ناگا لینڈ کے وزیر اعلیٰ نے ناگالینڈ میں آئی ایس افسران کی تقرری و تعیناتی سے متعلق بعض ایشوزسے ڈاکٹر جتندر سنگھ کو باخبر کیا ہے، جو عملے و تربیتی محکمے (ڈی او پی اینڈ ٹی)کے انچارج وزیر بھی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ وہ محکمے سے ان تمام ایشوز پر مناسب غور و خوض کرنے اور یہ دیکھنے کو کہیں گے کہ سب سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ مرکزی وزیر سے ناگا لینڈ میں پروجیکٹوں کی کچھ دیگر تجاویز کی پیش رفت پر مرکزی حکومت کے ساتھ مناسب کارروائی کرنے کی بھی گزارش کی۔اس پر مرکزی وزیر نے کہا کہ ان کا دفتر اس معاملے کو آگے بڑھائے گا۔

Recommended