Urdu News

ممبئی پر دہشت گرد انہ حملہ کی دھمکی میں آیاقطر کے انیس کا نام، یوپی، ہریانہ اور وسائی سے چارحراست میں

ممبئی میں فرسٹ اے سی ٹی سی ایم 15بارج ایل ایس اے ایم (یارڈ 125) ناد (کرنجا)، کی ڈیلیوری

ممبئی پر دہشت گردانہ حملے کے خطرے سے متعلق تحقیقات میں قطر کے شہر دوحہ کے رہنے والے انیس کا نام سامنے آیا ہے۔ انیس پہلے ممبئی میں رہتاتھا۔ اس کے خلاف کئی سنگین مقدمات درج ہیں۔اس معاملے میں پولیس نے اب تک اتر پردیش، ہریانہ اور ممبئی سے متصل وسائی سے کل چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ممبئی پولیس کے ٹریفک کنٹرول روم کو پاکستان سے دھمکی آمیز پیغام بھیجے جانے کی ابتدائی اطلاع ملی تھی۔ معاملے کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ اس نمبر کے آئی پی ایڈریس کا استعمال کرتے ہوئے کسی دوسرے ملک سے واٹس ایپ بھیجی گئی تھی۔ تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ دھمکی کا پیغام بھیجنے والا دوحہ کا رہنے والا انیس ہے۔

 معلوم ہوا ہے کہ اس سے پہلے بھی اس شخص کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ معلومات سامنے آئی ہیں کہ دھمکی کے وقت میسج میں دیے گئے سات نمبروں میں سے چار نمبروں کی ممبئی پولیس تفتیش کر رہی ہے، جب کہ تین نمبر کئی سالوں سے فعال نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ٹیلی کام کمپنیوں سے ان نمبروں کے بارے میں معلومات مانگی ہیں۔

ممبئی پولیس نے اس سلسلے میں وسائی سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے لیکن اس سے کوئی خاص معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یوپی اے ٹی ایس کے ساتھ کرائم برانچ معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ یوپی اے ٹی ایس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، جن سے ممبئی کرائم برانچ تفتیش کرے گی۔

اس کے علاوہ ایک ٹیم ہریانہ بھی گئی ہے۔ جہاں سے چوتھے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ممبئی کرائم برانچ مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر یہ معلوم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے کہ قطر کے دوحہ میں انیس کون ہے۔دراصل گزشتہ ہفتے ممبئی پولیس کو ممبئی پر حملے کی دھمکی دینے والی کل 26 فون کالز اور پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ اس وجہ سے ممبئی پولس مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل میں مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔

Recommended