Urdu News

نارد اسٹنگ معاملہ: سپریم کورٹ کا سی بی آئی کومقدمہ چلانے کی اجازت دینے سے انکار

سپریم کورٹ

نارد اسٹنگ معاملہ: سپریم کورٹ کا سی بی آئی کومقدمہ چلانے کی اجازت دینے سے انکار

نئی دہلی، 08جولائی (انڈیا نیرٹیو)

سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو نارد اسٹنگ کیس میں مقدمہ چلانے کی اجازت دینے اور اس کے بعد ہوئے تشدد پر  سماعت کرنے انکار کردیا ہے۔ جسٹس ونیت سرن کی سربراہی والی  بنچ نے کہا کہ درخواست گزار کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ کسی کو بھی مداخلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

درخواست گزار وکیل بپلب شرما کا کہنا تھا کہ  مغربی بنگال کے گورنر نے سی بی آئی انکوائری کی اجازت دے کر غیر آئینی کام کیاہے۔ عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ اس معاملے کی سماعت کررہی ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائرکرمطالبہ کیا گیا ہے کہ سی بی آئی کے ذریعہ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی سی بی آئی کے ذریعہ گرفتاری کے بعد سی بی آئی آفس پر  ہونے والے احتجاج کی آزادانہ تحقیقات کی جائے۔ ہائی کورٹ نے ان ترنمول قائدین کی عبوری ضمانت دی ہے۔

Recommended