منشیات کی کنٹرول کی بیورو (این سی بی ) کی کل ہند پیمانے پر مختلف کارروائیوں کا اثر ، ممبئی ایک بڑی منزل کے طورپر ابھر کرسامنے آیا

ممبئی میں ،بڑے پیمانے پرمنشیات کی ضبطگی- ایک کلوگرام کوکین ، دو کلوگرام پی سی پی (فینسی کلیڈائن )، 29.300 کلوگرام ایم ڈی اے ، 70 گرام میفی ڈرون، ضبط
مختلف کارروائیوں میں، جموں میں 56 کلوگرام حشیش ضبط کی گئی ،جس کا اصل رسیور ممبئی سے گرفتار کیا گیا

ہندوستان کے میٹر وشہر، مختلف غیرقانونی سرگرمیوں اور کاموں کے لئے اہم منزل کے طورپر کام کرتے ہیں۔مننشیات کی کنٹرول کی بیورونے ،ممبئی میں اپنی کارروائی کرتے ہوئے، ان کا تعلق ملک کے باقی حصوں میں تلاش کرتے ہوئے، مختلف ضبطگیاں اور گرفتاریاں کی ہیں ،جن کا منشیات کی فراہمی کے سلسلے پر بہت گہرا اثر پڑا ہے۔

منشیات کی کنٹرول کی بیور و، منشیات کی ناجائزتجارت کرنے والوں کے خلاف، بڑے پیمانے پر کارروائیاں کررہی ہے۔ منشیات کے ناجائز کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ، این سی بی نے منشیات کا ناجائز کاروبار کرنے والوں کے کام کرنے کے طریقہ کار اور ان کے ٹھکانوں کے شناخت کرنے کے بعد ممکنہ ٹھکانوں پر باقاعدہ چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

آپریشن -1 :

مخصوص موصولہ معلومات کی بنیاد پر این سی بی نیز این زیڈ یو کی ایک ٹیم نے 12 اکتوبر 2020 کو ، پالاگھر میں واسی کے مقام سے ایم ۔احمد نامی شخص کے پاس سے ایک کلوگرام کوکین اور دو کلو گرام پی سی پی ( فینسی کلیڈائن ) ضبط کی ہے ۔تفتیش کے دوران ایم احمد نے یہ قبول کیا کہ یہ ممنوعہ نشیلی اشیا ،ایس کے سوربھ نامی ایک شخص کے ذریعہ فراہم کی گئی تھی تاکہ انہیں آگے بیچا جاسکے ۔این سی بی کی ٹیم نےانٹلی جنس اکٹھی کی اور انفرادی انٹلی جنس اور تکنیکی نگرانی کی بنیاد پر، پالاگھر میں، واسی کے مقام سے 13 اکتوبر 2020 کو ،ایس کے سوربھ کو گرفتار کرلیا۔ ایس کے سوربھ کے معاملے کی کامیاب تفتیش کے نتیجے میں ،14 اکتوبر 2020 کو اس کی دوکان وگودام سے 29.300 کلوگرام ایم ڈی اے کی مزید ریکوری کی گئی ۔ایس کے سوربھ نے مزید قبول کیا کہ ان منشیات کا تعلق اے خانی وادیکر اور آر خانی وادیکر نامی افراد سے ہے۔

اے خانی وادیکر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے تفتیشی معلومات کی جارہی ہے۔تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ اس کا بھائی آر خانی وادیکر، ایفی ڈیرائن کی 483 کلوگرام کے ایک ،ڈی آر آئی کیس میں ماخوذ ہے اور ضمانت پر ہے۔ڈی آر آئی کے چھاپہ پڑنے سے پہلے انہوں نے ان ممنوعہ نشیلی اشیا کو، ایس کے سوربھ کی دوکان وگودام میں پہنچادیا تھا اور ایس کے سوربھ نے مذکورہ بالا ری کور ممنوعہ نشیلی اشیا کو شفٹنگ کے دوران باہر نکال دیا تھا۔

آپریشن -2:

این سی بی جموں کی علاقائی یونٹ نے تقریباََ 56.4 کلوگرام چرس ضبط کی ہے جو کہ 55 پیکٹوںمیں چھپائی ہوئی تھی اور جسے 15 ستمبر 2019 کو جموں کے نگروٹا میں ، بین ٹول پلازہ سے برآمد کیا گیا تھا۔اس کا رروائی میں این سی بی نے دہلی کے رہنے والوں ،ایم گپتا ، اے گمبیر اور سونیا کو حراست میں لیا تھا۔این سی بی نے 1 لاکھ 91 ہزارروپے کی نقد رقم اور ایکس یو وی 500 ایس یو وی ،بھی ضبط کی ، جو کہ ان ممنوعہ اشیا کو حاصل کرنے اور انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لئے استعمال کی جاتی تھی ۔ اس چرس کو ممبئی پہنچانا تھا۔ آپریشن یونٹ اور جموں کے علاقائی یونٹ کے درمیان ایک مشترکہ کارروائی میں 56 کلوگرام چرس کے معاملے(15ستمبر 2020 کو جموں میں ضبط شدہ ) کا اصل ملزم یعنی فاروق چاندبادشاہ شیخ ( عمر تقریباََ 40سال) ولد چاند بادشاہ شیخ ، سکونت ٹی اے -5 موسیٰ مینشن کے نزدیک ،جھونپڑ پٹی ٹینک پکہاڑی روڈ ،بائیکولہ ویسٹ ، حافظ علی بہادر خاں روڈ ( ایم ۔این ۔وی 37)کھانڈ ،ممبئی سٹی 400011 ، کو ،ممبئی پونے ہائی وے سے قربان علی ولد محمد داؤدساکن مکان نمبر 1933 ، مصطفیٰ راجہ گلی بسانی ، ناگور راجستھان ،نامی اس کے ایک ساتھی کے ساتھ، حراست میں لیا گیا تھا۔

مزیدتحقیقات کےدوران انہوں نے قبول کیا کہ وہ ممبئی کے ایک کیس میں بھی ملوث تھے ، جس میں ان کے دیگرساتھیوں کے قبضے سے 6 کلوگرام چرس ضبط کی گئی تھی ۔

آپریشن -3:

ایک اور کارروائی میں منشیات کو کنٹرول کرنے کی بیورو کے آپریشن ونگ نے 70 گرام میفی ڈرون کے ساتھ ، اندھیری ویسٹ کے علاقے میں، پردیپ راجہ رام ساہنی نامی ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔پردیپ نے یہ انکشاف کیا کہ وہ اندھیری اور جوہو علاقے میں مختلف افراد کو میفی ڈرون فراہم کرایا کرتا تھا۔ وہ ایک تیسرے شخص کے ذریعہ، بالاجی ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمٹیڈ میں ،ایک چپراسی کے طور پر کام کرتا تھا۔پردیپ راجہ رام ساہنی کے تقسیم کے مزید نیٹ ورک کے بارے میں مزیدتحقیقات کی جارہی ہیں۔

آپریشن -4:

منشیات کی تقسیم کے نیٹ ورک کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی میں ،منشیات کو کنٹرول کرنے کی بیورو نے، نائجیریا کے ایک شہری کو گرفتار کیا ۔اس کا نام اوکا ایمیکا  المعروف بہ گوڈون تھا اور اس کے پاس سے 04 گرام کوکین برآمد کی گئی تھی۔ضبط شدہ منشیات ایک جنوبی امریکی ملک سے لائی گئی تھی اور شبہ ہے کہ اس منشیات کا، کاروباری اس ممنوعہ نشیلی اشیا کو پالی ہل علاقے ، باندرہ ، اندھیری ، جوہو اور کھار ایریا کے علاقوںمیں فراہم کررہا تھا۔اس سے متعلق دیگررابطوں کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

منشیات کی کنٹرول کرنے کی بیورو، منشیات کی ناجائز تجارت کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کا ،تہیہ کئے ہوئے ہے