Urdu News

نریندر گری موت معاملہ: آنند گری اور آدھیا تیواری 14 دن کی عدالتی تحویل میں ، یوپی حکومت نے سی بی آئی جانچ کو دی منظوری

نریندر گری موت معاملہ: آنند گری اور آدھیا تیواری 14 دن کی عدالتی تحویل میں ، یوپی حکومت نے سی بی آئی جانچ کو دی منظوری

آنند گری اور بڑے ہنومان مندر کے پجاری آدھیا تیواری کو اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشکوک موت کے سلسلے میں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ مہنت کی خواہش کے مطابق بدھ کی دو پہر بگھمبری مٹھ کمپلیکس میں لیموں کے درخت کے نیچے انہیں دفن کر دیا گیا۔

پیر کے روز مہنت نریندر گری کی لاش بگھمبری مٹھ میں رسی سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش کی اور موقع سے برآمد سوسائیڈ نوٹ کی بنیاد پر تین افراد کو گرفتار کیا۔ آٹھ صفحات کے خودکشی نوٹ میں آنند گری کو ان کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ پولیس آنند کو ہریدوار سے گرفتار کرنے کے بعد پریاگراج لے آئی تھی، جبکہ آدھیا تیواری اور ان کے بیٹے سندیپ کو پہلے ہی حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ان سے پوچھ گچھ کے بعد گرفتار بھی کیا گیا۔بدھ کو آنند گری اور آدھیا تیواری کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم پولیس سندیپ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دے رہی ہے۔

آنند نے خود کو معصوم بتایا

مہنت نریندر گری کے قتل کیس میں گرفتار آنند گری سے کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس افسران نے ان سے پوچھ گچھ کی لیکن انہوں نے خود کو بے گناہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو جان بوجھ کر پھنسایا جا رہا ہے۔ وہ پولیس کی تفتیش میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

Recommended