Urdu News

نریندرمودی نے ایل کے اڈوانی سے ملاقات کی، یوم پیدائش پر دی مبارک باد

نریندرمودی نے ایل کے اڈوانی سے ملاقات کی

نئی دہلی، 08 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں ان کے یوم پیدائش  کی مبارکباد دی اور ان کی اچھی صحت کی خواہش کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

سینئر لیڈر کے ساتھ ملاقات کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا، ”اڈوانی جی کی رہائش گاہ پر گیا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ہندوستان کی ترقی میں ان کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔ ان کی بصیرت اور ذہانت کی وجہ سے پورے ہندوستان میں ان کا احترام کیا جاتا ہے۔ بی جے پی کی تعمیر وترقی  میں ان کا کردار بے مثال ہے۔ میں اس کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لئے دعاگو ہوں“۔

Recommended