Urdu News

نصیرالدین شاہ:طالبان کی حمایت کرنے والے ہندوستانی مسلمانوں پر کی سخت تنقید

نصیرالدین شاہ

نئی دہلی: افغانستان پر طالبان(Taliban Captured Afghanistan) کے قبضے کے بعد سے وہاں کےحالات انتہائی خراب ہوگئےہیں۔ کہا جاتا ہے کہ طالبان خواتین اور بچوں پر ظلم کر رہا ہے اور لوگ افغانستان کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ پوری دنیا میں اس کی تنقید کی جارہی ہے۔ اسی درمیان ہندوستان میں چند لوگوں نے طالبان کی حمایت کی ہے، جس کی بالی ووڈکے عظیم اداکار نصیرالدین شاہ نے تنقید کی ہے۔ نصیرالدین شاہ(Naseeruddin Shah) نے طالبان کی حمایت کرنے والے ہندوستانی مسلمانوں پر تنقید کی ہے۔

بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ (Naseeruddin Shah video) نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس میں انہوں نے ہندوستان میں اسلام اور دنیا کے باقی حصوں کے اسلام کے درمیان فرق بتایا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ کہتے ہیں، ’افغانستان پر طالبان کا دوبارہ قبضہ کرلینا پوری دنیا کے لیے تشویش کی بات ہے‘۔

ہندوستانی مسلمان اپنے مذہب میں اصلاح چاہتے ہیں یا گزشتہ صدیوں جیسے وحشی پن کے ساتھ جینا چاہتے ہیں؟ نصیرالدین شاہ نے کہا، ’حالانکہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں واپسی پوری دنیا کے لئے باعث تشویش ہے، لیکن ہندوستانی مسلمانوں کے ایک طبقے کا اس بربریت کو لے کر جشن منانا بھی کم خطرناک نہیں ہے۔

نصیرالدین شاہ نے کہا، ’ہندوستانی اسلام پوری دنیا کے اسلام سے ہمیشہ الگ رہا ہے اور خدا وہ وقت نہ لائے کہ وہ اتنا بدل جائے کہ ہم اسے پہچان بھی نہ سکیں۔ آج ہندوستانی مسلمانوں کو اپنے آپ سے سوال پوچھنا چاہئے کہ اسلام میں اصلاح (ریفارم) اور جدت پسندی (ماڈرنٹی) چاہئے یا گزشتہ صدی کا وحشی پن؟ میں ہندوستانی مسلمان ہوں‘۔

نصیرالدین شاہ آخر میں کہتے ہیں، ’میں ہندوستانی مسلمان ہوں اور جیسا کہ مرزا غالب نے ایک عرصہ پہلےکہا تھا، میرے بھگوان کے ساتھ میرا رشتہ غیر رسمی۔ مجھے سیاسی مذہب کی ضرورت نہیں ہے‘۔

Recommended