Urdu News

ملک نے اٹل بہاری واجپئی کو کیا یاد، صدر جمہوریہ، وزیراعظم نے پیش کیا خراج عقیدت

ملک نے اٹل بہاری واجپئی کو کیا یاد

نئی دہلی،16 اگست (انڈیا نیرٹیو)

بھارت رتن سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی چوتھی برسی پر احسان مند قوم نے یاد کیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بی جے پی صدر جے پی نڈا سمیت بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے آنجہانی لیڈر کی یادگار ”سدیو اٹل“ پر پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

بی جے پی نے اٹل بہاری واجپئی کی برسی پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانی ممبر، کروڑوں کارکنوں کے سرپرست اور ہمارے آئیڈیل، سابق وزیراعظم، بھارت رتن قابل احترام اٹل بہاری واجپئی جی کی برسی پر دلی خراج عقیدت۔

اس کے علاوہ اٹل بہاری واجپئی کی گود لی ہوئی بیٹی نمیتا کول بھٹاچاریہ نے ’سدیو اٹل‘ یادگار پر پہنچ کر پھول چڑھائے۔ اس کے علاوہ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

واجپئی تین بار ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ سال 2014 میں انہیں ملک کا سب سے بڑا اعزاز ”بھارت رتن“ دیا گیا۔ وہ طویل علالت کے بعد 16 اگست 2018 کو انتقال کر گئے۔ اپنے طویل سیاسی کیرئیر کے علاوہ وہ اپنی شاعری، خوش مزاجی اور مختلف انداز کی وجہ سے بھی مقبول رہے ہیں۔

Recommended