Urdu News

نیشنل بک ٹرسٹ نے وزیر اعظم یووا مینٹرشپ اسکیم کے تحت 75 منتخب مصنفین کے ناموں کا اعلان کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی

 

نئی دہلی، 25 دسمبر 2021:

نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا نے وزارت تعلیم کے تحت آج آزادی کے امرت مہوتسو پروگراموں کے حصے کے طور پر وزیر اعظم یووا مینٹورشپ اسکیم کے 'تحریک آزادی ہند' کے موضوع پر منعقد ہ کل ہند مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا۔ لیے اس مقابلے کے ذریعے، اسکیم کے تحت، 30 سال سے کم عمر کے 75 نوجوان مصنفین کا   اسکالرشپ و مینٹرشپ کے لیے انتخاب کیا جانا تھا۔  کل ہند مقابلہ یکم جون سے 31 جولائی 2021 تک مائی گوو اور نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا۔ ملک بھر سے 22 سرکاری زبانوں اور انگریزی میں تقریباً 16000 اندراجات موصول ہوئے تھے جن میں سے کچھ غیر ملکوں میں مقین بھارتی برادری کے بھی شامل تھے۔ تمام کتابوں کی تجاویز ماہرین کے متعدد پینلوں نے پڑھی تھیں اور جانچ پڑتال کی تین پرتوں سے گزری تھیں۔ 

ملحوظ رہے کہ 31 جنوری 2021 کو اپنے من کی بات خطاب کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا تھا: "میں اپنے نوجوان دوستوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے مجہدین آزادی، ان سے وابستہ واقعات اور اپنے علاقوں سے آزادی کی جدوجہد کے دوران بہادری کی کہانیوں کے بارے میں لکھیں۔" اس کے بعد وزارت تعلیم، حکومت ہند نے نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا کے ساتھ نوجوان مصنفین کے لیے وزیر اعظم یوا مینٹورشپ اسکیم کا آغاز عمل درآمد ایجنسی کے طور پر کیا۔

75 منتخبہ مصنفین میں سے 38 مرد اور 37 خواتین ہیں۔ مزید برآں، دو کی عمر 15 سال سے کم ہے جبکہ 15 سے 20 سال کی عمر کے 16 مصنفین ہیں، 21 سے 25 سال کی عمر کے 32 اور 25 مصنفین 26 سے 30 سال کی عمر کے ہیں۔   منتخب مصنفین چھ ماہ کی سرپرستی سے گزریں گے جس میں انہیں ممتاز مصنفین اور نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا کی ادارتی ٹیم کی رہنمائی میں تحقیق اور ادارتی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی کتابوں کی تجاویز کو مکمل کتابوں کے طور پر تیار کریں جو ٹرسٹ کی جانب سے آزادی کا امرت مہوتسو اقدامات کے حصے کے طور پر شائع کی جائیں گی۔ بعد میں ان کی شائع شدہ کتابوں کا دیگر ہندوستانی زبانوں میں بھی ترجمہ کیا جائے گا۔  سرپرستی کے دوران منتخب مصنفین کو چھ ماہ کی مدت کے لیے ماہانہ 50,000 روپے کا وظیفہ ملے گا۔ مزید برآں مصنفین کو ان کی کتابوں کی کامیاب اشاعتوں پر 10 فیصد رائلٹی بھی ادا کی جائے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-12-25at6.10.25PM3NYI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2JOS6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-12-25at6.11.20PMU7UT.jpeg

***

Recommended