قومی

نیشنل سنگل ونڈو سسٹم لال فیتہ شاہی کو کم کرنے میں مدد کرے گا: گوئل

پین سنگل ونڈو کلیئرنس کے لیے کاروبار کی منفرد شناخت بنے گا

نئی دہلی، 06 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

نیشنل سنگل ونڈو سسٹم (این ایس ڈبلیو ایس) لال فیتہ شاہی کو سرخ قالین میں تبدیل کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔ کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے پیر کو مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ این ایس ڈبلیو ایس کے کام کاج کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات کہی۔

یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوئل نے کہا کہ حکومت مرکزی اور ریاستی محکموں کی طرف سے مختلف منظوریوں کے لیے این ایس ڈبلیو ایس کے تحت درخواستیں دینے کے لیے دوسرے ڈیٹا کی جگہ پرماننٹ اکاو¿نٹ نمبر ( پین) کے استعمال کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔

وزیر تجارت نے کہا کہ ہم موجودہ ڈیٹا بیس میں سے ایک کو استعمال کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں، جو حکومت کے پاس پہلے سے موجود ہے، جو کہ ممکنہ طور پر پین نمبر ہوگا۔ کمپنی کے بارے میں بہت سے بنیادی ڈیٹا، اس کے ڈائریکٹرز، ایڈریس اور بہت سا عام ڈیٹا پہلے سے ہی پین کے ساتھ دستیاب ہے۔ وزیر نے کہا کہ میٹنگ میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے کئی اختراعی خیالات سامنے آئے، خاص طور پر اہم معلومات کے یک وقتی اندراج کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے انضمام پر۔ قبل ازیں NSWS میٹنگوں میں 32 مرکزی وزارتوں، محکموں، 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور صنعتی انجمنوں سی آئی آئی،ایف آئی سی سی آئی،ایسوچیم اورپی ایچ ڈی سی سی آئی نے شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago