Urdu News

چھوٹی صنعت کا قومی دن

نتن گڈکری جی

 

 

دنیا کی کسی بھی جگہ کی طرح ہندستان میں بھی بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتیں ویلیو چین کا ایک لازمی حصہ ہیں جو ایک طرف متنوع مصنوعات کی پیشکش کرتی ہیں تو دوسری جانب بڑے پیمانے پر صنعتوں کے لئے درمیانی سامان مہیا کرتی ہیں۔ یہ سب سے بڑا روزگار پیدا کرنے والا ذریعہ اور ہندستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

 

ہندستان میں 6.3 کروڑ سے زیادہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتیں ہیں جو کہ بین اقوامی منڈیوں تک رسائی اور بڑی بین اقوامی اداروں کے لئے ذیلی کے طور پر کام کرنے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتی ہیں۔ برآمدات کے لحاظ سے یہ شعبہ مجموعی طور پر 45 فیصد شراکت کے ساتھ مختلف ذیلی شعبوں میں اعلی صلاحیت کا حامل ہے جیسے کہ ٹیکسٹائل، چمڑے اور چمڑے کا سامان، دواسازی، آٹوموٹو، جواہرات اور زیورات وغیرہ۔  ہندستانی معیشت نے گزشتہ چند برسوں میں ترقی کے رُخ پر بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور ممکنہ طور پر یہندنیا کی معروف معیشتوں میں سے ایک بن کر ابھرنے جارہی ہے ، جو 2025 تک 5 کھرب امریکی ڈالر کی معیشت بننے کے لئے تیار ہے۔ اس طرح  مجموعی طور پر انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر زور لگانا ہے اور ان کاروباری اداروں کے بین اقوامی ہونے کے حوالے سے رکاوٹوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

 

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی ترقی کے لئے انتھک محنت کر رہی ہے اور اس نے ہندستان میںبہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتیں ایکو سسٹم کو بڑھانے کے لئے مداخلتوں سے کام لیا ہے۔  بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی کچھ اہم اصلاحات یہ ہیں:

*بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی تعریف پر نظر ثانی:

ملک میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں  کو تقویت دینے پر حکومت ہند کی اولین توجہ کے مطابق حکومت ہند نے آتم نر بھربھارت پیکج کے تحت یکم جون 2020 کو بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی تعریف پر نظر ثانی کی منظوری دی۔ حکومت نے سرمایہ کاری اور سالانہ کاروبار دونوں کے لئے جامع معیارات شامل کرکے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی درجہ بندی پر نظر ثانی کی۔

 

*صنعتوں کا رجسٹریشن:

صنعتی رجسٹریشن کے اندراج کا ایک آن لائن اور آسان طریقہ ہے۔ جو بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں  کو بغیر کسی دستاویز اور فیس کے رجسٹریشن حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ عالمی سطح پر ایک معیاری عمل ہے اور کاروبار میں آسانی کے لئے ایک انقلابی قدم ہے۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے جی ای ایم کے ساتھ صنعتی رجسٹریشن پورٹل کا اے پی آئی انضمام بھی شروع کیا ہے۔ تاکہ چھوٹی اور درمیانی صنعتیں  سرکاری خریداری میں آسانی سے حصہ لے سکیں۔

*چیمپئنز پورٹل:

چیمپئنز ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے سیکٹر کی مدد کرتا ہے۔ موجودہ مشکل وقت سے بھییہ پلیٹ فارم  نکلنے میں مدد کر رہا ہے۔ یہ ایک آئی سی ٹی پر مبنی ٹکنالوجی سسٹم ہے جس کا مقصد  چھوٹے کاروباروں کی شکایات کو دور کرنا ، حوصلہ افزائی کرنا ،  فروغ دینا  اور پورے کاروبار کے دوران ان کی مدد کرنا ہے۔

Recommended