Urdu News

قومی اسٹیل پالیسی

فولاد اور اسٹیل کے شعبے میں ایک جامع درمیانہ مدتی آراینڈ ڈی روڈ میپ

نئی دہلی، 15/مارچ- 2021۔   

قومی اسٹیل پالیسی حکومت کے اُس طویل المدتی ویژن کی عکاسی کرتی ہے جو اسٹیل کے شعبے میں ترقی کا باعث ہے۔  اس پالیسی میں ایک  ایسے تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اورعالمی مسابقتی حیثیت رکھنے والی اسٹیل صنعت کا تصور پایا جاتا ہے جو اسٹیل کی پیداوار میں خود انحصاری اور اسی کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی کی بھی ضامن ہے۔اسٹیل کی صنعت ایک ڈی ریگولیٹڈ شعبہ ہے۔جس کی سہولت کے لئے حکومت ایک ایسا ماحول پیدا کرتی ہے جو اسٹیل کے شعبے کی ترقی میں مددگار ہو۔حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں کئے جانے والے مختلف اقدامات حسب ذیل ہیں:

  1. اندرون ملک تیار کئے گئے لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات( ڈی ایم آئی اور ایس پی) سے متعلق پالیسی جس کا مقصد گھریلو طور پر تیار شدہ اسٹیل کی پیداوار اور صارفیت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
  2. اسٹیل اسکریپ پالیسی،  اس کامقصد گھریلو طور پر اسکریپ کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔
  3. غیر معیاری اسٹیل کی تیاری اور برآمدگی کو روکنے کے لئے اسٹیل کوالٹی کنٹرول احکامات کااجراء۔
  4. اسٹیل کی برآمد کے  پیشگی رجسٹریشن کے لئے ا سٹیل برآمد نگرانی سسٹم( ایس آئی ایم ایس)
  5. صنعتی ایسوسی ایشن اور گھریلو اسٹیل صنعت کے لئے لیڈروں سمیت مختلف شراکت داروں کے ساتھ رابطہ تاکہ ان مسائل کی شناخت کی جاسکے،  جنہیں  مرکزی حکومت  اور ریاستی حکومتوں  کی متعلقہ وزارت / محکموں کو حل کرنا ہوتا ہے۔
  6. ملک  میں  اسٹیل کی ڈیمانڈ میں اضافے کے لئے متعلقہ شراکت داروں سے رابطہ کرنا، جن میں ریلوے ، دفاع ، پیٹرولیم  اور قدرتی گیس ، ہاؤسنگ ، شہری ہوا بازی،  روڈ ٹرانسپورٹ  اور ہائی ویز ، زراعت  اور دیہی ترقی  کے شعبے  سے متعلق  وزارت  اور محکمے شامل ہیں۔
  7. حکومت کی طرف سے حال ہی میں جاری کردہ پروڈکشن سے منسلک ترغیب( پی ایل آئی) اسکیم کے تحت‘اسپیلٹی اسٹیل‘ کی شمولیت۔
  8.  ٹیکسوں سے مستثنیٰ کرنے کے لئے ، جو برآمدگی پیداوار میں استعمال کئے جانے والے میٹریل پر لگائے جاتے ہیں، وقتا ً فوقتاً کچھ اسکیموں کو مشتہر کیا گیا ہے۔ جیسے ڈیوٹی ڈرابیک اسکیم اور ایڈوانسڈ آتھرائزیشن اسکیم وغیرہ جن کامقصد برآمد کی جانے والی آئٹمس کو قیمتوں کے نقطے نظر سے مقابلہ جاتی بنانا ہوتا ہے۔

یہ معلومات آج مرکزی وزیر برائے اسٹیل جناب دھرمیند پردھان نے لوک سبھا کے اندر ایک تحریری جواب میں دی۔

Recommended