Categories: قومی

پارلیمنٹ ہاوس کے سینٹرل ہال میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول۔2021 کا آغاز

پارلیمنٹ ہاوس کے سینٹرل ہال میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول۔2021 کا آغاز

National Youth Parliament Festival-2021 begins in the Central Hall of Parliament House

نئی دہلی ، 11 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ ہندوستان کی جمہوریت دنیا بھر کے ممالک کے لیےمثالی ہے اور ہمارے جمہوری نظام پر

لوگوں کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے جمہوریت میں نوجوانوں کی شرکت ، پالیسی سازی ، قانون سازی پر زور دیا اور کہا کہ جمہوریت کو مضبوط بنانے میں نوجوانوں

کی فعال شرکت ہونی چاہیے۔

برلا نے پیر کو پارلیمنٹ ہاوس کے سینٹرل ہال میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول۔2021 کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کیرن رجیجو بھی موجود تھے۔

پروگرام میں شریک نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو نوجوانوں پر بہت اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان خواتین آج ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں۔

برلا نے کہا کہ شہری اپنا کردار صرف ووٹ ڈالنے تک ہی محدود نہیں رکھیں ، بلکہ اپنے نوجوانوں کی بے پناہ طاقت کو ملک کی تعمیر نو میں صرف کریں

انہوں نے کہا کہ ہندستان کی جمہوریت دنیا بھر کے ممالک کے لیے مثالی ہے۔ اگرچہ سیاسی جماعتوں میں نظریہ کا فرق ہے ،تاہم تمام جماعتیں قومی مفاد کے موضوع پر متحد ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ قومی یوتھ فیسٹیول ہر سال منایا جاتا ہے،اس سال 12 سے 16 جنوری تک منعقد ہوگا۔ یوتھ فیسٹیول کورونا کی وبا کی وجہ سے ورچوئل ہو رہا ہے۔

اس سال کے جشن کا مرکزی خیال ' نئے ہندوستان کا نوجوان ' ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو صبح 10.30 بجے دوسرے قومی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول کے لیےویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریب سے خطاب کریں گے۔

تقریب کے دوران تین قومی فاتح بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago