Urdu News

بحریہ کا پرچم پانچویں بار تبدیل، غلامانہ ذہنیت کی علامت سے ملی نجات

بحریہ کا پرچم پانچویں بار تبدیل، غلامانہ ذہنیت کی علامت سے ملی نجات

نوآدیاتی ماضی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستانی سمندری ورثے کے مطابق نیا پرچم

نئی دہلی، 2 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو آئی اے سی وکرانت کو بحریہ کے بیڑے میں شامل کرنے کے ساتھ ہی آج بحریہ کے نئے پرچم کی نقاب کشائی کرکے نوآبادیاتی دور کی غلامانہ ذہنیت کی علامت سے چھٹکارا بھی دلادیا۔ بحریہ کا نیا نشان (پرچم) نوآبادیاتی ماضی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستانی سمندری ورثے کے مطابق ہے۔ برطانوی نوآبادیاتی دور کے بیشتر ممالک نے اب اپنے بحری نشانات تبدیل کر لیے ہیں۔ اس میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، جنوبی افریقہ کے ممالک شامل ہیں۔ ان تمام ممالک کے جھنڈوں پر پہلے انگریزوں کا جھنڈا ہوا کرتا تھا۔

ہندوستانی بحریہ کے نئے پرچم میں سینٹ جارج کراس کو ہٹا دیا گیا ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کی شاہی مہر کی نمائندگی کرنے والے اشٹکون (آٹھ کونوں والا) میں منسلک ایک گہرے نیلے رنگ کے پس منظر پر ہندوستانی بحریہ کا کرسٹ نمایاں ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے پہلے ہی ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ نیا نشان نوآبادیاتی ماضی سے دور… خوشحال ہندوستانی سمندری ورثے کے مطابق ہوگا۔ ملک کی آزادی کے بعد سے اب تک بحری نشان کو چار مرتبہ تبدیل کیا جا چکا ہے۔اب پھر اسی نشان یا جھنڈے کو وزیر اعظم مودی نے بدل کر نوآبادیاتی دور کی غلامانہ ذہنیت کی علامت سے نجات دلایا ہے۔

Recommended