Urdu News

بحریہ میں  خاتون پائلٹوں کے  پہلے بیچ  نے کام کاج شروع کیا

بحریہ میں  خاتون پائلٹوں کے  پہلے بیچ  نے کام کاج شروع کیا

بحریہ میں  خاتون پائلٹوں کے  پہلے بیچ  نے کام کاج شروع کیا

کوچی میں  جنوبی بحری کمان (ایس این سی) کے ذریعہ  ڈارنیئر  طیارے پر ہندوستانی بحریہ  کی خاتون پائلٹوں کے پہلے بیچ کا  کام شروع کرایا گیا ہے۔ تین خاتون پائلٹ  27 ویں  ڈارنیئر  آپریشنل فلائنگ ٹریننگ  (ڈی او ایف ٹی) کورس کے 6 پائلٹوں میں شامل تھیں، جنہوں نے  آئی این ایس گروڑ کوچی میں   22 اکتوبر 2020 کو منعقدہ   ایک پاسنگ آؤٹ تقریب میں  ’پوری آپریشنل میری ٹائم ریکانیسینس (ایم آر) پائلٹ‘‘ کے طور پر  اپنی تربیت مکمل کی۔

اس موقع پر  ریئر  ایڈمرل انٹنی جارج  ، وی ایس ایم، این ایم، چیف اسٹاف آفیسر (ٹریننگ)، ایس این سی مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے  ان پائلٹوں کو ایوارڈ سے نوازا جو اب تمام آپریشنل نشانوں  کے لئے  ڈارنیئر طیارے پر پوری اہلیت حاصل کرچکے ہیں۔پہلے بیچ کی تین خاتون پائلٹوں میں   لیفٹننٹ دویا شرما (مالویہ نگر، نئی دہلی سے)، لیفٹننٹ شوبھاگنی سوروپ (تلہر، اترپردیش سے) اور لیفٹننٹ  شیوانگی  (مظفر پور ، بہار سے)  شامل ہیں۔

اس کورس میں  ایک ماہ  کا  زمین پر تربیت کا مرحلہ بھی شامل ہے، جس میں  ایس این سی کے مختلف پروفیشنلز اسکولوں میں تربیت دی گئی۔ اس کے علاوہ آٹھ ماہ کی فلائنگ تربیت   ایس این سی، آئی این اے ایس 550 کے ڈارنیئر اسکواڈرن میں دی گئی ۔ لیفٹننٹ دویا شرما اور لیفٹننٹ شیوم پانڈے کو  بتدریج ’فرسٹ ان فلائنگ‘ اور ’فرسٹ ان گراؤنڈ‘  قرار دیا گیا۔ آنجہانی  لیفٹننٹ سیمون جارج  پائنوموٹل کی یاد میں  ’سب سے زیادہ جوش و جذبے سے بھرپور ٹرینی  ‘ کے لئے فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف (ساؤتھ) نے لیفٹننٹ کمار وکرم کو   رولنگ ٹرافی پیش کی۔ یہ ٹرافی آئی این اے ایس  550  کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کے دوران  18 جون 2019 کو  اس افسر  کے جوش و جذبے کو  لافانی بنانے کے لئے قائم کی گئی جس نے   آئیلینڈر پائلیٹ کے طور پر  اہلیت حاصل کی تھی اور  17 مئی  1985 کو اسکواڈرن  کی خدمت کرتے ہوئے ایک  ہوائی حادثے میں  ان کی جان گئی۔

Recommended