Urdu News

نواب ملک کا دعوی ٰ ،این سی بی کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے سمیر خان

نواب ملک کا دعوی ٰ ،این سی بی کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے سمیر خان

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ترجمان اور اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کے داماد سمیر خان نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے خلاف ہائی کورٹ میں کیس دائر کریں گے۔ نواب ملک نے کہا کہ این سی بی نے ان کے داماد کو فرضی معاملے میں گرفتار کیاہے  اور ساڑھے آٹھ ماہ تک ضمانت نہیں ہونے دی۔ اس کے علاوہ پورے خاندان کو میڈیا میں بدنام کیا گیا۔

نواب ملک نے بتایا کہ ان کے داماد کو گزشتہ ماہ ضمانت ملی تھی تاہم عدالت نے اپنے حکم کو عدالت کی ویب سائٹ پرعوامی کردیا ہے۔ اس حکم کو پڑھنے کے بعد معلوم ہوا کہ این سی بی نے سمیر خان کو ہربل تمباکو کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

فرنیچر والا کی نشاندہی  پر سمیر خان کو گرفتار کیا گیاتھا۔ فرنیچر والا کے پاس بھی  صرف ساڑھے سات گرام گانجہ برآمد ہواتھا۔ نواب ملک نے کہا کہ این سی بی کے پاس منشیات کا پتہ لگانے والی  اعلی درجے کیمشین ہے، اس کے بعد بھی این سی بی گانجہ اور ہربل تمباکو میں فرق نہیں کر سکا، یہ حیرت کی بات ہے۔ نواب ملک نے بتایا کہ ان کے داماد کی گرفتاری کے بعد منشیات سمیت غیر ملکی ملزمان پکڑے گئے جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا۔ ان میں غیر ملکی منشیات فروش، خواتین منشیات فروش شامل ہیں۔ ساڑھے آٹھ ماہ تک این سی بی نے جان بوجھ کر ان کے  داماد کی ضمانت کی مخالفت کی لیکن این سی بی کے معاملے میں کوئی سنگین بات  نہ ہونے کی وجہ سے ان کے داماد کو عدالت نے ہی ضمانت دے دی۔

نواب ملک نے کہا کہ ان کے داماد کے معاملے میں  عدالت کا فیصلہ اور تمام پرسیجر عدالت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ نواب ملک نے کہا کہ جب سے انہوں نے کارڈیلیا کروز شپ ڈرگ پارٹی کے بارے میں پریس کانفرنس کی ہے،تب سے انہیں ملک کے مختلف حصوں سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کے فون آ رہے  ہیں۔ انہوں نے اس معاملے کی شکایت پولیس کو دی ہے۔ انہوں نے دہرایا کہ این سی بی جان بوجھ کر سلیکٹیو فرضی کارروائی کر رہا ہے۔ وہ این سی بی کی اس فرضی کارروائی کو بے نقاب کرتے رہیں گے، چاہے انہیں کتنی ہی دھمکیاں ملیں۔

اس پر این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے کہا کہ معاملہ زیر سماعت ہے۔ اس لیے وہ اس معاملے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کریں گے۔

Recommended