Urdu News

این سی سی نے ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کا جشن منانے کیلئے‘آزادی کا امرُت مہوتسو’ کا آغاز کیا

NCC launches Aazadi Ka Amrut Mahotsav to commemorate 75 years of India’s independence

 نئی دہلی:12،مارچ، 2021:وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے احمد آباد میں واقع سابرمتی آشرم سے ‘پدیاترا’ (آزادی مارچ) کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیے جانے کے ساتھ ‘آزادی کا امرُت مہوتسو’ کا بھی افتتاح ہوا۔ جس کے تحت ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کا جشن منانے کیلئے حکومت ہند پروگراموں کی ایک سیریز منعقد کرے گی۔ 75ویں سالگرہ (15اگست 2022)  سے 75 ہفتے شروع کیے گئے اس پروگرام کے تحت نیشنل کیڈٹ کورمارچ 2021 سے ملک گیر ایکشن پلان کے تحت ایک مخصوص سماجی سرگرمی کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

تحریک آزادی کے پانچ ستونوں، 75پر افکار، 75 پر حصولیابیوں، 75 پر کارروائیوں اور75 پر عہدبستگیوں کو بطور رہنما استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں سے درخواست کی جائے گی کہ وہ ہمارے قومی بہادروں کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے  قوم کی کوششوں کو  مکمل کرنے کی ذمہ داری قبول کریں۔ نیشنل کیڈٹ کور نے آج مارچ 2021 کیلئے ملک بھر کے 75اہم شہروں میں 75 اہم قومی شخصیات کو اعزاز دینے کی ذمہ داری سنبھالی۔ این سی سی نے ان عظیم شخصیتوں کے  تعاون کے بارے میں آگاہی پھیلانے کیلئے لیکچرز، نکڑناٹک،  شاعری وغیرہ کا انعقاد کیا اور الگ الگ جگہوں پر پوسٹر اور بینر لگائے گئے۔

ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ 15اگست 2022 کو منائی جائے گی۔ اس سے پہلے نیشنل کیڈٹ کور آنے والے مہینوں میں مختلف اختراعی طریقوں سے سماجی خدمات اور کمیونٹی کی ترقی سے جڑی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کریگا۔

نیشنل کیڈٹ کور ملک کے نوجوانوں کی ایک اہم مربوط تنظیم ہے جس نے اپنے قیام کے بعد سے ملک کی تعمیر میں اہم تعاون کیا ہے۔تنظیم نے نوجوانوں کے کردار کو تشکیل دیکر اور این سی سی کے  نعرے ‘اتحاد اور نظم وضبط’ کا راستہ دکھاکر لاکھوں نوجوانوں کی زندگی کو تبدیل کردیا ہے۔ پانی کے تحفظ، ماحولیاتی تحفظ، ڈیجیٹل بیداری اور سوچھتا ابھیان جیسے اہم اُمور پر عوام میں شعور پیدا کرنے میں کور نے قابل ذکر اور قابل ستائش خدمات انجام دیے ہیں۔نئی دہلی:12،مارچ، 2021:وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے احمد آباد میں واقع سابرمتی آشرم سے ‘پدیاترا’ (آزادی مارچ) کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیے جانے کے ساتھ ‘آزادی کا امرُت مہوتسو’ کا بھی افتتاح ہوا۔ جس کے تحت ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کا جشن منانے کیلئے حکومت ہند پروگراموں کی ایک سیریز منعقد کرے گی۔ 75ویں سالگرہ (15اگست 2022)  سے 75 ہفتے شروع کیے گئے اس پروگرام کے تحت نیشنل کیڈٹ کورمارچ 2021 سے ملک گیر ایکشن پلان کے تحت ایک مخصوص سماجی سرگرمی کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

تحریک آزادی کے پانچ ستونوں، 75پر افکار، 75 پر حصولیابیوں، 75 پر کارروائیوں اور75 پر عہدبستگیوں کو بطور رہنما استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں سے درخواست کی جائے گی کہ وہ ہمارے قومی بہادروں کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے  قوم کی کوششوں کو  مکمل کرنے کی ذمہ داری قبول کریں۔ نیشنل کیڈٹ کور نے آج مارچ 2021 کیلئے ملک بھر کے 75اہم شہروں میں 75 اہم قومی شخصیات کو اعزاز دینے کی ذمہ داری سنبھالی۔ این سی سی نے ان عظیم شخصیتوں کے  تعاون کے بارے میں آگاہی پھیلانے کیلئے لیکچرز، نکڑناٹک،  شاعری وغیرہ کا انعقاد کیا اور الگ الگ جگہوں پر پوسٹر اور بینر لگائے گئے۔

ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ 15اگست 2022 کو منائی جائے گی۔ اس سے پہلے نیشنل کیڈٹ کور آنے والے مہینوں میں مختلف اختراعی طریقوں سے سماجی خدمات اور کمیونٹی کی ترقی سے جڑی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کریگا۔

نیشنل کیڈٹ کور ملک کے نوجوانوں کی ایک اہم مربوط تنظیم ہے جس نے اپنے قیام کے بعد سے ملک کی تعمیر میں اہم تعاون کیا ہے۔تنظیم نے نوجوانوں کے کردار کو تشکیل دیکر اور این سی سی کے  نعرے ‘اتحاد اور نظم وضبط’ کا راستہ دکھاکر لاکھوں نوجوانوں کی زندگی کو تبدیل کردیا ہے۔ پانی کے تحفظ، ماحولیاتی تحفظ، ڈیجیٹل بیداری اور سوچھتا ابھیان جیسے اہم اُمور پر عوام میں شعور پیدا کرنے میں کور نے قابل ذکر اور قابل ستائش خدمات انجام دیے ہیں۔

Recommended