این سی سی نے 30 مئی 2022 کو ملک گیر سطح پر اپنی اہم مہم ‘پنیت ساگر ابھیان’ کا تازہ ترین مرحلہ شروع کیا تھا۔ یہ سلسلہ 5 جون 2022 کو عالمی یوم ماحولیات تک جاری رہے گا۔
اس مرحلے کے دوران 10 ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 74,000 کیڈٹس مہم میں حصہ لیں گے۔ ملک بھر میں کئی مقامات پر این سی سی کے سابق طلباء، مقامی لوگ اور سیاح بھی این سی سی کیڈٹس کے ساتھ شامل ہوں گے۔ مہم کے دوران جمع کئے جانے والے کچرے کو ماحول دوست طریقے سے سرکاری/نجی ایجنسیوں کے تعاون سے ٹھکانے لگایا جائے گا۔
این سی سی کے ذریعہ پونیت ساگر ابھیان سمندری ساحلوں/ عام ساحلوں اور ندیوں اور جھیلوں سمیت دیگر آبی ذخائر، پلاسٹک اور دیگر فضلہ کو صاف کرنے اور ساحلوں اور دریائی محاذوں کو صاف رکھنے کی اہمیت کے بارے میں مقامی آبادی میں بیداری کو بڑھانے کے لئے شروع کیا گیا تھا۔ ابھیان کا مقصد مقامی لوگوں کو با شعور بنانا اور انہیں ‘سوچھ بھارت’کے رُخ پر بیدار کرنا ہے۔
دسمبر 2021 میں شروع ہونے کے بعد سے یہ مہم پورے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ مہم کے دوران مختلف مقامات پر ڈرائنگ، پوسٹر سازی، مضمون نویسی، شاعری، مضمون نگاری، مباحثہ وغیرہ کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔