Urdu News

این سی پی کے سربراہ شرد پوار،وزیر اعظم مودی کو ’تلک نیشنل ایوارڈ‘سے نوازیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی اور این سی پی سپریمو شرد پوار

وزیر اعظم نریندر مودی کو یکم اگست کو این سی پی سپریمو شرد پوار کے ہاتھوں ’تلک نیشنل ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا۔ لوک مانیہ تلک میموریل ٹرسٹ کی جانب سے دیے جانے والے اس ایوارڈ پروگرام کے لیے سیکورٹی افسران، پولیس فورس اور مقامی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

اس سے پہلے یہ ایوارڈ ایس ایم جوشی، اندرا گاندھی، اٹل بہاری واجپائی، پرنب مکھرجی، ڈاکٹر منموہن سنگھ، ڈاکٹر شنکر دیال شرما، بالا صاحب دیورس، شرد پوار، خان عبدالغفار خان، این آر نارائن مورتی، جی۔ مادھاون نائر، ڈاکٹر کوٹا ہرینارائن، راہول بجاج، بابا کلیانکر، ڈاکٹر سوامی ناتھن، ڈاکٹر ورگیز کورین جیسی عظیم ہستیوں کودی گئی ہیں۔

پونے میں وزیر اعظم مودی کے اس پروگرام کو بہت اہم مانا جا رہا ہے، کیونکہ جولائی کے مہینے کی شروعات میں مہاراشٹر کی سیاست میں بڑی ہلچل دیکھنے کو ملی۔ 2 جولائی کو اجیت پوار اور این سی پی کے 8 ایم ایل اے مہاراشٹر حکومت میں شامل ہوئے۔ اس کے بعد اجیت پوار نے ڈپٹی سی ایم کے طور پر حلف لیا، اور اب چچا بھتیجے اور مہاراشٹر کے معززین ایک اسٹیج پر ہوں گے۔

Recommended